Urdu News

جموں کے ایمس کے نو مقررہ ڈائریکٹر ڈاکٹر شکتی گپتا نے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی اور ایمس کی ترقی کے روڈ میپ پر تبادلۂ خیال کیا

Newly appointed Director of AIIMS, Jammu Dr Shakti Gupta calls on Union Minister Dr. Jitendra Singh and discusses roadmap for its development

  جموں کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز  ( ایمس ) کے نو مقررہ  ڈائریکٹر ڈاکٹر شکتی گپتا نے    آج   شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) ، وزیر اعظم کے دفتر ، عملے ، عوامی شکایات ، پنشن ، ایٹمی توانائی  اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی اور   ایمس  جموں  کے لئے  روڈ میپ پر تبادلۂ خیال کیا ، جو اِس سال  50 کے ساتھ  ایم بی بی ایس کے لئے اپنا  پہلا تعلیمی سیشن شروع کرنے جا رہا ہے ۔

          ڈاکٹر شکتی گپتا نے ، اِس اہم کام کی ذمہ داری  سونپے جانے پر   حکومت  کے تئیں   اپنی ممنونیت کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ وہ  توقعات پر پورا اترنے کی اپنی ہر  ممکن کوشش کریں گے ۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے امید ظاہر کی کہ  ڈاکٹر شکتی گپتا  خواہش کے مطابق  کام   کرنے میں کامیاب رہیں گے ۔

image001VMSC.jpg

          ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ، ڈاکٹر شکتی گپتا کو مشورہ دیا  کہ  ایمس جموں  نئی دلّی کے ایمس  کے خطوط پر    ہی تنخواہ  دینے جا رہا ہے اور  اس لئے ہمیں   کوشش کرنی چاہیئے کہ  فیکلٹی اور نیم طبی عملے  ، خاص طور  پر نرسنگ عملے کے لئے   پورے ملک سے  بہترین   افراد کو راغب کیا جائے ۔

          ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے    ، اِس بات کو دوہرایا کہ ایمس  جموں کو  وزیر اعظم نریندر مودی  کی ذاتی خواہش  پر منظوری دی گئی تھی اور  ہم سب  وزیر اعظم کے مشکور ہیں   کہ انہوں نے  جموں میں  جدید ترین  حفظانِ صحت اور  طبی  تعلیم کا بنیادی  ڈھانچہ قائم کیا ہے ۔ جموں کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز  ( ایمس ) کے نو مقررہ  ڈائریکٹر ڈاکٹر شکتی گپتا نے    آج   شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) ، وزیر اعظم کے دفتر ، عملے ، عوامی شکایات ، پنشن ، ایٹمی توانائی  اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی اور   ایمس  جموں  کے لئے  روڈ میپ پر تبادلۂ خیال کیا ، جو اِس سال  50 کے ساتھ  ایم بی بی ایس کے لئے اپنا  پہلا تعلیمی سیشن شروع کرنے جا رہا ہے ۔

          ڈاکٹر شکتی گپتا نے ، اِس اہم کام کی ذمہ داری  سونپے جانے پر   حکومت  کے تئیں   اپنی ممنونیت کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ وہ  توقعات پر پورا اترنے کی اپنی ہر  ممکن کوشش کریں گے ۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے امید ظاہر کی کہ  ڈاکٹر شکتی گپتا  خواہش کے مطابق  کام   کرنے میں کامیاب رہیں گے ۔

image001VMSC.jpg

          ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ، ڈاکٹر شکتی گپتا کو مشورہ دیا  کہ  ایمس جموں  نئی دلّی کے ایمس  کے خطوط پر    ہی تنخواہ  دینے جا رہا ہے اور  اس لئے ہمیں   کوشش کرنی چاہیئے کہ  فیکلٹی اور نیم طبی عملے  ، خاص طور  پر نرسنگ عملے کے لئے   پورے ملک سے  بہترین   افراد کو راغب کیا جائے ۔

          ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے    ، اِس بات کو دوہرایا کہ ایمس  جموں کو  وزیر اعظم نریندر مودی  کی ذاتی خواہش  پر منظوری دی گئی تھی اور  ہم سب  وزیر اعظم کے مشکور ہیں   کہ انہوں نے  جموں میں  جدید ترین  حفظانِ صحت اور  طبی  تعلیم کا بنیادی  ڈھانچہ قائم کیا ہے ۔

Recommended