Urdu News

مہاراشٹر میں اومیکرون ویرینٹ سے متاثرہ ایک بھی معاملہ نہیں: اجیت پوار

مہاراشٹر میں اومیکرون ویرینٹ سے متاثرہ ایک بھی معاملہ نہیں: اجیت پوار

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے کہا کہ ریاست میں ابھی تک کورونا وائرس اومیکرون کے نئے ویرینٹ سے متاثرہ کوئی مریض نہیں ہے، لیکن لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں بلکہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ اجیت پوار نے کہا کہ پڑوسی ریاست کرناٹک میں اومیکرون کے متاثرہ  پائے جانے کے بعد ریاستی حکومت تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے شہریوں سے ضروری ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی۔

برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن کی میئر کشوری پیڈنیکر نے بتایا کہ افریقی ممالک سے ممبئی واپس آنے والے مزید تین مسافروں کی کورونا رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔ اس سے قبل افریقی ملک سے آنے والے ایک شخص کی رپورٹ پازیٹیو آئی تھی۔ اس طرح کل چار لوگوں کے نمونے جینوم کی سیکوینسنگ کے لیے پونے کی لیبارٹری میں بھیجے گئے ہیں۔ اس کی رپورٹ ایک دو دن میں آجائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن کے افسران زمینی سطح پر کام میں مصروف ہیں۔ میونسپل کارپوریشن کی ٹیم ممبئی ہوائی اڈے پر بھی جانچ کر رہی ہے۔ ٹیسٹنگ کی تعداد بھی بڑھا دی گئی ہے۔

Recommended