Urdu News

ویکسین اسپورتنک وی کے ایک لاکھ 50 ہزار ٹیکے بھارت پہنچے

@sputnikvaccine

ویکسین اسپورتنک وی کے ایک لاکھ 50 ہزار ٹیکے بھارت پہنچے

خزانے کے وزیر مملکت انوراگ ٹھاکر نے کہا ہے کہSputnik V کے ایک لاکھ 50 ہزار ٹیکے ، بھارت پہنچ چکے ہیں اور روس کے ، براہِ راست سرمایہ کاری کے فنڈ نے ، اِس کی بڑے پیمانے پر تیاری کے لیے ، بھارت کی مقامی کمپنیوں سے رابطہ قائم کیا ہے۔ 

کانگریس رہنما ملک ارجن کھڑگے کی طرف سے وزیر اعظم نریندر مودی کو لکھے گئے ایک خط کے جواب میں ، جناب ٹھاکر نے کووڈ وبا پر قابو پانے کے لیے ، مرکز کی طرف سے کئے گئے اقدامات کی وضاحت کی۔ 

انہوں نے کہا کہ بھارتی ریلوے نے پورے ملک میں مختلف ریاستوں کو 268 ٹیکروں کے ذریعے 4 ہزار 200 میٹرک ٹن رقیق میڈیکل آکسیجن پہنچائی ہے۔ابھی تک آٹھ آکسیجن ایکسپریس ریل گاڑیوں نے اپنا سفر پورا کیا ہے۔

مختلف فوجی اسپتالوں میں ، غیر فوجی استعمال کے لیے تقریباً 750 بستر وں کا علیحدہ انتظام کیا گیا ہے۔جناب ٹھاکر نے کہا کہ بھارتی فضائیہ کے طیارے نے 50 پروازیں کیں جس میں غیر ملکوں سے ایک ہزار 142 میٹرک ٹن کی گنجائش والے 61 آکسیجنContainers لائے گئے۔ 

بحریہ کے جہازوں کولکاتہ ، کوچی، تبر، تریکنڈ، جلشوا اور اَیراوت کو ، مشرق وسطیٰ اور جنوب مشرقی ایشیا میں مختلف ملکوں سے رقیق میڈیکل آکسیجن سے بھرے ہوئے کرایوجینکContainers اور متعلقہ طبی سامان لانے کے کام پر لگایا گیا۔ 

وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ این ڈی اے حکومت نے پچھلے سال کووڈ مدت کے دوران مختص رقم کو 61 ہزار 500 کروڑ روپے سے بڑھا کر، ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کیا جو ایک تاریخی قدم ہے۔ 

Recommended