Urdu News

کووڈ سے متعلق بلیٹن

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک 195.19 کروڑ کووڈ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں ۔

 نئی دہلی،13جون ،2022

 

    ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک 195.19 کروڑ کووڈ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں ۔

    بھارت میں سردست زیر علاج مریضوں کی تعداد 47.995ہے۔

    فی الحال زیر علاج مریضوں کی شرح 0.04 فیصد ہے۔

    سردست ملک میں شفایابی کی سر دست شرح 0.11  فیصد ہے۔

اس وقت مریضوں کے صحت یاب ہونے  کی شرح 98.68  فیصد ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4592 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ جس کے بعد شفایاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 4,26,57,335ہوگئی ہے۔

    پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 8,084نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔

    جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے مریضوں کی یومیہ شرح (3.24) فیصد ہے ۔

    جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے افراد کی ہفتہ وار شرح (2.21) فیصد ہے ۔

    اب تک کُل 85.51کروڑنمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2,49,418 نمونوں کی جانچ کی گئی۔

 

#Unite2FightCorona #IndiaFightsCorona

پریس انفارمیشن  بیورو

اطلاعات و نشریات کی وزارت

حکومت ہند

بھارت میں کووڈ سے بچاؤ کے ٹیکے لگانے کی مجموعی تعداد 195.19 کروڑسے زیادہ ہوگئی ہے۔

12 سے 14 سال کی عمر کے بچوں کو 3 کروڑ 51  لاکھ سے زیادہ ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

بھارت میں سردست  زیر علاج مریضوں کی تعداد 47,995  ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8084 نئے معاملے درج کئے گئے۔

صحتیابی کی فی الحال  شرح 98.68 فیصد ہے۔

جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے  افراد کی فی الحال  ہفتہ وار شرح 2.21 فیصد ہے۔

آج صبح 7 بجے تک کی عبوری رپورٹوں کے مطابق  بھارت میں کووڈ -19 ٹیکہ کاری کی تعداد 195.19  کروڑ (1,95,19,81,150) ہوگئی ہے۔یہ سنگ میل 2,50,56,366سیشنزکے ذریعہ حاصل کیا گیا ہے۔

12 سے 14 سال کی عمر کے گروپ کے کووڈ-19 سے بچاؤ کے لئے ٹیکہ کاری کا عمل 16 مارچ 2022 کو شروع کیا گیا تھا۔اب تک 3.51 کروڑ(3,51,48,286) سے زیادہ نوعمر لوگوں کو کووڈ-19 سے بچاؤ کا پہلا ٹیکہ لگایا جاچکا ہے۔اسی طرح، 18 سے 59 سال کے عمر کےافراد کو کووڈ-19 سے بچاؤ کا احتیاطی ٹیکہ لگائے جانے کا پروگرام 10 اپریل 2022 کو شروع کیا گیا تھا۔

 

آج صبح 7 بجے تک موصول ہونے والی عبوری رپورٹ کے مطابق مجموعی اعداد وشمار کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

 

ٹیکہ کاری کی مجموعی کوریج

صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکن

پہلی خوراک

1,04,07,764

دوسری خوراک

1,00,50,209

احتیاطی خوراک

54,11,036

پیش پیش رہنے والے صحت کے کارکنان

پہلی خوراک

1,84,20,731

دوسری خوراک

1,76,01,591

احتیاطی خوراک

92,14,027

12سے14 سال کے نوعمر افراد

پہلی خوراک

3,51,48,286

دوسری خوراک

1,94,72,762

15سے 18 سال کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

5,98,65,545

دوسری خوراک

4,70,00,805

18 سے 44 سال کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

55,76,46,418

دوسری خوراک

49,50,53,984

احتیاطی خوراک

15,39,266

45سے59 سال کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

20,33,44,863

دوسری خوراک

19,20,24,445

احتیاطی خوراک

18,25,095

60 سال سے زیادہ کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

12,71,67,853

دوسری خوراک

11,98,40,643

احتیاطی خوراک

2,09,45,827

احتیاطی خوراک

3,89,35,251

میزان

1,95,19,81,150

بھارت میں سر دست زیر علاج مریضوں کی تعداد 47,995ہے۔ملک میں زیر علاج مریضوں کی مجموعی تعداد کل معاملات کا 0.11 فیصد ہے۔

نتیجے کے طور پر ،بھارت میں فی الحال شفایابی کی شرح 98.68  فیصد ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4,592 مریض شفایاب ہوچکے ہیں اور اس طرح  فی الحال(وبا کے آغاز سے ) شفایاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 4,26,57,335 ہے۔

 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8,084نئے معاملوں کی خبر ہے۔

 

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر کووڈ-19 کے  2,49,418  نمونوں کی جانچ کی گئی ۔بھارت میں اب تک مجموعی طور پر 85.51 کروڑ سے زیادہ (2,49,418) ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں ۔

ملک میں جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے افراد کی  فی الحال ہفتہ وار شرح 2.21 فیصد ہے۔جبکہ  اس وقت  زیر علاج مریضوں کی یومیہ شرح 3.24 فیصد درج کی گئی ہے

 

https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1833388

 

ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں میں کووڈ -19 سے بچاؤ والی خوراک کی دستیابی سے متعلق تازہ ترین صورت حال

ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو 193.53 کروڑ سے زیادہ ویکسین خوراک فراہم کی گئیں

ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کے پاس 13.81  کروڑ سے زیادہ بچے ہوئے باقی ماندہ اورغیراستعمال شدہ ٹیکے اب بھی دستیاب ہیں۔

مرکزی حکومت پورے ملک میں کووڈ -19 سے بچاؤ کے لئے ٹیکہ کاری کے کام کی رفتار میں تیزی لانے اوراس کے دائرے میں توسیع کرنے کے تئیں عہدبند ہے ۔ کووڈ ۔19سے بچاؤ کے لئے عام ٹیکہ کاری کی مہم کا آغاز 16جنوری 2021 کو کیاگیاتھا۔سبھی کو  کووڈ-19  سے بچاؤ کا ٹیکہ لگائے جانے کے نئے مرحلے کا آغاز 21 جون 2021 سےکیاگیاتھا۔ اس مہم میں ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو مزید ٹیکے دستیاب کراکے اس مہم میں خاطرخواہ تیزی لائی گئی ہے تاکہ ریاستیں اورمرکزکے زیرانتظام علاقے بہترطورپر منصوبہ بندی کرسکیں اورویکسین کی سپلائی چین میں سہولت پیداکی جاسکے۔

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے حصے کے طورپر  بھارتی حکومت ، ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو کووڈ ۔19سے بچاؤ کے ٹیکے بالکل مفت فراہم کرکے ان کی معاونت کررہی ہے ۔ کووڈ ۔19سے بچاؤ کے لئے عام ٹیکہ کاری مہم کے نئے مرحلے میں ، حکومت ہند ، ملک میں ویکسین مینوفیکچررس کے ذریعہ تیارکی گئی ویکسین کے 75 فیصد حصے کی خریداری کرکے انھیں ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو بالکل مفت سپلائی کرے گی ۔

 

ویکسین کی خوراکیں

 

(13 جون  2022 تک)

 

فراہم کی گئی خوراکیں

1,93,53,58,865

 

بچی ہوئی خوراکیں

13,81,48,965

 

بھارتی حکومت نے (با لکل مفت چینل ) کے ذریعہ اور ریاستی سرکار سے براہ راست خریداری کے زمرے کے تحت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 193کروڑ 53 لاکھ سے زیادہ (1,93,53,58,865) ویکسین کی خوراک فراہم کی ہیں۔

مزید یہ کہ 13.81 کروڑ(13,81,48,965) سے زیادہ باقی ماندہ اورغیراستعمال شدہ کووڈ-19 ویکسین اب بھی ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس دستیاب ہیں، جنہیں ا بھی استعمال کیاجانا ہے۔

https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1833375

مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ  نے ریاستی وزیر صحت سے بات چیت کی۔ "ہر گھر دستک  2.0" کے تحت اسٹیٹس اور پیش رفت کا جائزہ لیتا ہے۔

ریاستوں سے اسکول جانے والے بچوں کی کووڈ ٹیکہ کاری مہم اور بزرگوں کے لیے احتیاطی خوراک بڑھانے پر توجہ دینے کی اپیل کی۔

کووڈ ابھی ختم نہیں ہوا؛ کچھ ریاستوں میں بڑھتے ہوئے کووڈ معاملوں  کے ساتھ، چوکنا رہنا ضروری ہے اور کووڈ مناسب برتاؤ (سی اے بی ) کو نہ بھولیں: ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ

ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں پر زور دیا گیا کہ وہ نگرانی کو جاری رکھیں اور اسے مضبوط کریں اور جینوم کی ترتیب پر توجہ دیں۔

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ  نےآج  اس بات پر زور دی اکہ ‘‘کووڈ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ کچھ ریاستوں میں کووڈ کے بڑھتے ہوئے معاملوں  کی اطلاعات ہے۔ اس وقت محتاط  رہنا اور کووڈ  کے مناسب رویے (ی اے بی ) کو نہ بھولنا ضروری ہے جیسے کہ ماسک پہننا اور انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جسمانی فاصلہ برقرار رکھنا’’۔ انہوں ویڈیو کانفرنس (وی سی ) کے ذریعے وزرائے صحت اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ ٹیکہ کاری  مشق ہر گھر دستک  2.0 کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔

کچھ اضلاع  اور ریاستوں میں کیس کی مثبتیت میں اضافہ اور کووڈ -19 ٹیسٹنگ میں کمی کو اجاگر کرتے ہوئے، ڈاکٹر مانڈویہ  نے کہا کہ بڑھتی ہوئی اور بروقت جانچ سے کووڈ  کے معاملوں  کی جلد شناخت ممکن ہوگی اور کمیونٹی میں انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں پر زور دیا کہ وہ نگرانی کو جاری رکھیں اور اسے مضبوط بنائیں اور ملک میں نئے ویرئنٹ / مختلف قسموں کی شناخت کے لیے جینوم کی ترتیب پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ، ٹریک، ٹریٹ، ویکسینیشن اور کووڈ مناسب برتاؤ (سی اے بی) کی پابندی کی پانچ گنا حکمت عملی کو ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو جاری رکھنے اور نگرانی کرنے کی ضرورت ہے۔

*****

Recommended