Urdu News

بھارت میں کووڈویکسینیشن مہم کےذریعے 3.4 ملین سےزیادہ جانیں بچائی گئیں:رپورٹ

بھارت میں کووڈویکسینیشن مہم کےذریعے 3.4 ملین سےزیادہ جانیں بچائی گئیں:رپورٹ

 اسٹینفورڈ یونیورسٹی کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان غیر معمولی پیمانے پر ملک گیر کوویڈ 19 ویکسینیشن مہم چلا کر 3.4 ملین سے زیادہ جانیں بچانے میں کامیاب رہا۔ کووڈ ویکسینیشن مہم نے 18.3 بلین امریکی ڈالر کے نقصان کو روکنے کے ذریعے ایک مثبت معاشی اثر بھی حاصل کیا۔

 اسٹینفورڈ یونیورسٹی اور انسٹی ٹیوٹ برائے مسابقت کا ورکنگ پیپر جس کا عنوان تھا ‘ ہیلنگ دی اکانومی: انڈیا کی ویکسینیشن اور متعلقہ مسائل پر معاشی اثرات کا تخمینہ’   کو   کل مرکزی وزیر  صحت ڈاکٹر من سکھ منڈاویہ  نے  جاری کیا تھا۔

اس موقع پر منڈاویہ نے کہا کہ جنوری 2020 میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ذریعہ کوویڈ 19 کو صحت عامہ کی ایمرجنسی قرار دینے سے بہت پہلے، وبائی امراض کے انتظام کے مختلف پہلوؤں پر پوری توجہ مرکوز کرنے کے عمل اور ڈھانچے کو جگہ دی گئی تھی۔

انہوں نے عملی طور پر ویکسینیشن کے اقتصادی اثرات اور متعلقہ معاملات پر ‘ دی انڈیا ڈائیلاگ’ سیشن سے خطاب کیا۔  وزیر موصوف نے کہا عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی جی کی قیادت میں ہندوستان نے  ‘پوری حکومت’ اور ‘پوری سوسائٹی’ کے نقطہ نظر کو ایک فعال، پیشگی اور درجہ بند انداز میں اپنایا، اس طرح کوویڈ 19 کے موثر انتظام کے لیے ایک جامع ردعمل کی حکمت عملی  اپنائی۔

اس ڈائیلاگ کا اہتمام انسٹی ٹیوٹ فار کمپیٹیو نیس اور یو ایس-ایشیا ٹیکنالوجی مینجمنٹ سینٹر، سٹینفورڈ یونیورسٹی نے کیا تھا۔ مقالے میں وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے اقدام کے طور پر کنٹینمنٹ کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

Recommended