Urdu News

بھارت میں کورونا کے دوران بچوں کی ویکسی نیشن پر لوگوں کا اعتماد بڑھا

ویکسی نیشن

نئی دہلی ، 21 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

 یونیسیف انڈیا کی عالمی فلیگ شپ رپورٹ ’ دی اسٹیٹ آف دی ورلڈز چلڈرن 2023 :فار ایوری چائلڈ کا اہم نتیجہ یہ ہے کہ ہندوستان میں کورونا کے دوران بچوں کی ویکسینیشن پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 55 ممالک میں کیے گئے سروے میں بھارت ان تین ممالک میں سے ایک ہے جہاں بچوں کی ویکسینیشن پر لوگوں کا اعتماد بڑھا ہے۔

چین اور میکسیکو میں بھی بچوں کی ویکسینیشن پر لوگوں کا اعتماد بڑھ گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق جن ممالک کا مطالعہ کیا گیا ان میں سے ایک تہائی میں وبا کے آغاز کے بعد ویکسینیشن پر اعتماد میں کمی واقع ہوئی۔ ان میں جمہوریہ کوریا ، پاپوا نیو گنی ، گھانا ، سینیگال اور جاپان شامل ہیں۔

یونیسیف انڈیا کی نمائندہ سنتھیا میک کیفری کا کہنا ہے کہ یہ ہندوستانی حکومت کی سیاسی اور سماجی وابستگی کی عکاسی کرتا ہے۔ حکومت ہند نے وبائی امراض کے دوران اب تک کی سب سے بڑی ویکسین مہم میں ہر بچے کو ٹیکہ لگانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق 2019 اور 2021 کے دوران 6.7 کروڑ بچے ویکسینیشن سے محروم رہ گئے۔ 112 ممالک میں حفاظتی ٹیکوں کی کوریج میں کمی آئی۔

مثال کے طور پر، 2022 میں ، پچھلے سال خسرہ کے کیسز کی کل تعداد کے مقابلے میں خسرے کے دو گنا سے زیادہ کیسز پائے گئے۔2022 میں پولیو سے مفلوج ہونے والے بچوں کی تعداد 16 فیصد تک پہنچ گئی۔ 2019-2021 کے مقابلے میں گزشتہ تین سالوں میں پولیو سے مفلوج ہونے والے بچوں کی تعداد میں آٹھ گنا اضافہ ہوا ہے۔

Recommended