Urdu News

فائزر اور موڈرنا ویکسین کا مردانگی پر کوئی اثر نہیں

فائزر اور موڈرنا ویکسین کا مردانگی پر کوئی اثر نہیں

فائزر اور موڈرنا ویکسین کا مردانگی پر کوئی اثر نہیں

واشنگٹن ، 19 جون (انڈیا نیرٹیو)

کورونا فائزر اور موڈرنا ویکسین مردانگی کو متاثر نہیں کرتی ہے۔ مطالعہ میں کہا گیا ہے کہ ویکسین لیتے ہو لوگوں میں منی کی سطح صحت مند رہتی ہے۔ جرنل جامہ کی رپورٹ کے مطابق ایک تحقیق میں 18 سے 50 سال کی عمر 45 صحت مند افراد شامل کیاگیاتھا جنہیں فائزر بائیو نٹیک اور موڈرناکی ویکسین دی گئی تھی۔ اس مطالعے میں شریک افراد کی ماضی میں بھی چھان بین ہوئی ہے۔ یہ بھی دریافت کیا گیا کہ انہیں ماضی میں کوئی مردانگی کی پریشانی تو نہیں تھی۔ 

اس میں کوروناکے 90 دن پہلے تک سے متاثرہ یا علامات والے افراد شامل نہیں تھے۔ اس میں مردوں کو ویکسین کی پہلی خوراک سے پہلے ان کے منی نمونے لیا گیاتھااور دوسری خوراک کے قریب 70 دن بعد نمونے لئے گئے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ لوگوں کو ویکسین کی دو خوراکیں ملنے کے بعد بھی ، ان کے نطفہ کی ساخت متاثر نہیں ہوئی۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ لوگوں کو ویکسین کی دو خوراکیں لینے کے بعد بھی ، ان کے نطفہ کی سطح متاثر نہیں ہوئی۔ امریکہ میں میامی یونیورسٹی کے ایک مطالعے میں کہا گیا ہے کہ لوگوں کو ویکسین لینے میں ہچکچاہٹ کی ایک وجہ مردانگی پر منفی اثرات کا تصور بھی ہے۔ مطالعے سے ماہرین نے پتا چلا یاہے کہ ویکسین کا زرخیزی پر کوئی منفی اثر نہیں پڑا ہے ، یعنی اس سے منی کی سطح کم نہیں ہوئی۔

Recommended