Urdu News

دوا ساز کمپنیوں نے حکومت کی مداخلت کے بعد ریمڈیسیورانجکشن کی قیمتوں میں کمی کی

Remdesivir injection

دوا ساز کمپنیوں نے حکومت کی مداخلت کے بعد ریمڈیسیورانجکشن کی قیمتوں میں کمی کی

حکومت کی مداخلت کے بعد ابRemdesivir انجکشن کی قیمت میں کمی کردی گئی ہے۔ دواؤں کی قیمت سے متعلق اتھارٹیNPPA نے کہا ہے کہ بڑی دواساز کمپنیوں نے کفایتی طور پر دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے مرکز کی مداخلت کے بعد، رضاکارانہ طور پرRemdesivir انجکشن کی قیمت کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔Cadila Healthcare Remdac کی قیمت دو ہزار 8 سو روپئے کے بجائے اب 899 روپے ہوگی۔Syngene International Remwin کی قیمت تین ہزار 950 روپے کے بجائے اب دو ہزار 450 روپے ہوگی۔ ڈاکٹر ریڈی کیRedyx پانچ ہزار چار سو روپے کے بجائے اب دو ہزار سات سو روپے میں دستیاب ہوگی۔

CiplaکیCipremiچار ہزار روپئے کے بجائے اب صرف تین ہزار روپئے میں دستیاب ہوگی۔Mylan Pharmaceutical کاDesrem چار ہزار 800 روپئے کے بجائے اب تین ہزار چار سو روپئے میں دستیاب ہوگا۔ 

Jubilant Generics کاJubi-R چار ہزار سات سو روپئے کے بجائے اب تین ہزار چار سو روپئے میں ملے گا۔Hetero Health care کاCovifor پانچ ہزار چار سو روپئے کے بجائے اب صرف تین ہزار چار سو 90 روپئے میں ملے گا۔ 

Recommended