Urdu News

وزیر اعظم ،جے پی نڈا اور امت شاہ نے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ نند کمار سنگھ چوہان کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا

بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ نند کمار سنگھ چوہان


وزیر اعظم ،جے پی نڈا اور امت شاہ نے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ نند کمار سنگھ چوہان کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا

نئی دہلی ، 02 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

وزیر اعظم نریندر مودی ، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جے پی نڈا ، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت متعدد رہنماؤں نے مدھیہ پردیش کے کھنڈوا سے لوک سبھا ممبر نند کمار سنگھ چوہان کی موت پرافسوس کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

 کھنڈوا کے رکن پارلیمنٹ نند کمار سنگھ چوہان دہلی کے میدنتا اسپتال میں انتقال کر گئے۔ پچھلے ایک ماہ سے وہ میدانتا میں داخل تھے۔ 11 جنوری کو کوروناپازیٹو ہونے کے بعد وہ بھوپال کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے۔ طبیعت خراب ہونے پر انہیں دہلی کے میدانتا اسپتال منتقل کردیا گیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی سمیت متعدد مرکزی وزراءنے نند کمار چوہان کی موت پر سوگ کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا کہ نند کمار سنگھ چوہان کی موت سے مجھے دکھ ہے۔پارلیمنٹ کی کارروائی میں ان کا تعاون ، تنظیم کو مضبوط بنانے کی ان کی صلاحیت اور پورے مدھیہ پردیش میں بی جے پی کو مضبوط بنانے کے لئے کی جانے والی کوششوں میں ان کے تعاون کے لئے یاد رکھا جائے گا۔ ان کے اہل خانہ سے میری تعزیت۔

اسی دوران ، وزیر سیاحت پرہلاد سنگھ پٹیل نے نند کمار چوہان کی موت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک مثالی اور عوامی رہنما کھو چکے ہیں ۔

منگل کے روز اپنے تعزیتی پیغام میں ، وزیر اعظم مودی نے کہا’کھنڈوا سے لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ ، نند کمار سنگھ چوہان کے انتقال سے مجھے رنج ہوا ہے۔ مدھیہ پردیش میں بی جے پی کو مضبوط بنانے اور تنظیمی مہارت کے ساتھ پارلیمانی کارروائی میں ان کے تعاون کیلئے انہیں یاد رکھا جائے گا۔ ان کے اہل خانہ سے تعزیت۔

جے پی نڈا نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا’بی جے پی کے سابق صدر نند کمار سنگھ چوہان کی موت کی خبر سے رنجیدہ ہوں۔ نند کمار جی کی پوری زندگی ریاست ، معاشرے اور تنظیم کی خدمت کے لیے وقف تھی۔ ان کی روح کوشانتی ملے اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ چوہان کی پوری زندگی عوامی خدمت کے لئے وقف تھی۔ مدھیہ پردیش میں تنظیم کی توسیع میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا۔ مرکزی حکومت کے تمام وزراء، ممبران پارلیمنٹ اور بی جے پی کے سینئر قائدین چوہان کی موت پرافسردہ ہیں۔

Recommended