Categories: صحت

وزیر اعظم ،جے پی نڈا اور امت شاہ نے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ نند کمار سنگھ چوہان کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا

وزیر اعظم ،جے پی نڈا اور امت شاہ نے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ نند کمار سنگھ چوہان کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا

نئی دہلی ، 02 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

وزیر اعظم نریندر مودی ، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جے پی نڈا ، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت متعدد رہنماؤں نے مدھیہ پردیش کے کھنڈوا سے لوک سبھا ممبر نند کمار سنگھ چوہان کی موت پرافسوس کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

کھنڈوا کے رکن پارلیمنٹ نند کمار سنگھ چوہان دہلی کے میدنتا اسپتال میں انتقال کر گئے۔ پچھلے ایک ماہ سے وہ میدانتا میں داخل تھے۔ 11 جنوری کو کوروناپازیٹو ہونے کے بعد وہ بھوپال کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے۔ طبیعت خراب ہونے پر انہیں دہلی کے میدانتا اسپتال منتقل کردیا گیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی سمیت متعدد مرکزی وزراءنے نند کمار چوہان کی موت پر سوگ کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا کہ نند کمار سنگھ چوہان کی موت سے مجھے دکھ ہے۔پارلیمنٹ کی کارروائی میں ان کا تعاون ، تنظیم کو مضبوط بنانے کی ان کی صلاحیت اور پورے مدھیہ پردیش میں بی جے پی کو مضبوط بنانے کے لئے کی جانے والی کوششوں میں ان کے تعاون کے لئے یاد رکھا جائے گا۔ ان کے اہل خانہ سے میری تعزیت۔

اسی دوران ، وزیر سیاحت پرہلاد سنگھ پٹیل نے نند کمار چوہان کی موت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک مثالی اور عوامی رہنما کھو چکے ہیں ۔

منگل کے روز اپنے تعزیتی پیغام میں ، وزیر اعظم مودی نے کہا’کھنڈوا سے لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ ، نند کمار سنگھ چوہان کے انتقال سے مجھے رنج ہوا ہے۔ مدھیہ پردیش میں بی جے پی کو مضبوط بنانے اور تنظیمی مہارت کے ساتھ پارلیمانی کارروائی میں ان کے تعاون کیلئے انہیں یاد رکھا جائے گا۔ ان کے اہل خانہ سے تعزیت۔‘

جے پی نڈا نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا’بی جے پی کے سابق صدر نند کمار سنگھ چوہان کی موت کی خبر سے رنجیدہ ہوں۔ نند کمار جی کی پوری زندگی ریاست ، معاشرے اور تنظیم کی خدمت کے لیے وقف تھی۔ ان کی روح کوشانتی ملے اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ چوہان کی پوری زندگی عوامی خدمت کے لئے وقف تھی۔ مدھیہ پردیش میں تنظیم کی توسیع میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا۔ مرکزی حکومت کے تمام وزراء، ممبران پارلیمنٹ اور بی جے پی کے سینئر قائدین چوہان کی موت پرافسردہ ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago