Urdu News

اوجھا آئی پی ایل کی گورننگ کونسل میں آئی سی اے کے نمائندہ کے طور پر نامزد

اوجھا آئی پی ایل کی گورننگ کونسل میں آئی سی اے کے نمائندہ کے طور پر نامزد

اوجھا آئی پی ایل کی گورننگ کونسل میں آئی سی اے کے نمائندہ کے طور پر نامزد

Pragyan Ojha nominated as ICA representative in IPL Governing Council

نئی دہلی،24دسمبر(انڈیا نیرٹیو)

ہندستانی ٹیم کے بائیں ہاتھ کے سابق اسپنر پرگیان اوجھا کو ہندوستانی کرکٹ ایسوسی ایشن (آئی سی اے) نے آئی پی ایل کی گورننگ کونسل میں اپنا نمائندہ نامزد کیا ہے۔

آئی پی ایل کی گورننگ کونسل میں آئی سی اے کے نمائندے کی مدت ایک سال کی ہوتی ہے اور سابق ہندستانی وکٹ کیپر سریندر کھنا کی میعاد ختم ہونے کے بعد اوجھا کو اس کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔

اوجھا کو نامزد کرنے کا فیصلہ آئی سی اے کے سالانہ عام اجلاس میں کیا گیا۔ آئی سی اے نے ایک بیان جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ "آئی سی اے بورڈ نے مفادات کا ٹکراو نہ ہو اس کے لیے اوجھا کو ائی سی اے کی نمائندگی کرنے کے لیے ایک مناسب امیدوار سمجھا۔

یہ نامزدگی ایک سال کے لیےہوگی۔ اوجھا نے ہندستان کے لیے 48 انٹرنیشنل میچ کھیلے ہیں اور رواں سال فروری میں ہر طرح کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیا تھا۔

ICA representative in IPL Governing Council

Recommended