نئی دہلی، 10 اپریل
کورونا سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے اسپتالوں میں آج (پیر) اور کل (منگل) کے روزماک ڈرل ہوگی۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق اتوار کو گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 5357 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ انتہائی متاثرہ مریضوں کی تعداد 32814 ہو گئی ہے۔ ماک ڈرل میں سرکاری اور کچھ نجی مراکز صحت کو شامل کیا گیا ہے۔
مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویہ آج ہریانہ کے جھجر میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں موک ڈرل کا جائزہ لیں گے۔ منڈاویہ نے 7 اپریل کو تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے صحت کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی تھی۔