وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کووڈ ویکسینیشن مہم کا 150 کروڑ کا سنگ میل عبور کرنے پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان ان تمام لوگوں کا شکر گزار ہے جو ہماری ویکسینیشن مہم کو کامیاب بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
سلسلے وار ٹوئیٹس میں، وزیر اعظم نے کہا؛
”ویکسینیشن کے محاذ پر ایک قابل ذکر دن! 150 کروڑ کا سنگ میل عبور کرنے پر ہم وطنوں کو مبارک باد۔ ہماری ویکسینیشن مہم نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ بہت سی جانیں بچائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی، آئیے ہم کووڈ-19 سے متعلق تمام پروٹوکول کی بھی پیروی کرتے رہیں۔
ہندوستان ان تمام لوگوں کا شکر گزار ہے جو ہماری ویکسینیشن مہم کو کامیاب بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ہم اپنے ڈاکٹروں، سائنسدانوں، اختراع پسندوں اور صحت نگہداشت کے کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو لوگوں کو ویکسین لگا رہے ہیں۔ میں ان تمام اہل افراد سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنے شاٹس حاصل کریں۔ آئیے ایک ساتھ مل کر کووڈ-19 کا مقابلہ کریں۔“