صحت

پروفیسر ابن کنول نہ صرف ایک اچھے ناقد اور تخلیق کار تھے بلکہ نہایت مخلص انسان تھے: پروفیسر خواجہ اکرام

ہندوستانی زبانوں کا مرکز جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں پروفیسر ابن کنول کی یاد میں تعزیتی نشست کا انعقاد

ہندستانی زبانوں کا مرکز، جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں پروفیسر ابن کنول کے سانحہٴ ارتحال پر تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔اجلاس کے ابتدا میں سابق چیر پرسن پروفیسر انور عالم پاشا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ”ابن کنول کا یوں رخصت ہو جانا اردو ادب کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے“۔وہ تخلیقی و تنقیدی محاذ پر بے حد فعال تھے۔ ان کی بہت سی تخلیقات اور تحریریں اردو ادب کے فروغ کے لیے ایک اہم اضاٖفہ کی حیثیت رکھتی ہیں۔بطور استاد دہلی یونیورسٹی میں جس طرح انہوں نے اپنی خدمات انجام دیں اس کا اعترااف نہ صرف دہلی یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ کرتے ہیں بلکہ دیگر دانش گاہوں کے اساتذہ اور طلبہ بھی ان کی صلاحیتوں کے قائل ہیں۔ افسانوی ادب کے متعلق بات کریں یا خاکہ نگاری کے حوالے سے ان کی تخلیقات ہمارے ادبی سرمائے میں اہم اضافہ کی حیثیت رکھتی ہیں۔

مزید گفتگو کرتے ہوئے شعبہ اردو جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے استاد،سابق ڈائرکٹر قومی کونسل برائے فروغ اردو زباناور ورلڈ اردو ایسو سی ایشن کے صدر پروفیسر خواجہ محمد اکرا م الدین نے پروفیسر ابن کنول کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ”اردو ادب کا ایک ایسا ستارہ غروب ہوا جس کا متبادل ممکن نہیں جو اپنی ادبی خدمات،تنقیدی بصیرت اور دانشورانہ نظریے اور اپنے مخلصانہ رویوں کی وجہ سے ہمیشہ زندہ رہیں گے“ پروفیسرابن کنول نیک دل اور نیک سیرت انسان تھے ان کے چلے جانے سے اردو دنیا  ایک بہترین ادیب اور ایک  اچھے انسان سے محروم ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ تعزیتی نشست میں ڈاکٹر توحید خان،راغب دیش مکھ،ڈاکٹر شیو پرکاش اور کئی طلباو طالبات نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کر کے پروفیسر مرحوم کو خراج عقیدت پیش کی اور دعائے مغفرت کے ساتھ تعزیتی نشست کا اختتام ہوا۔

          واضع ہو کہ پروفیسر ابن کنول 15اکتوبر 1957ء کو بدایوں اتر پردیش میں پیدا ہوئے تھے۔ان کا اصل نام ناصر محمود کمال تھا لیکن ادبی دنیا میں ان کو ابن کنول کے نام سے ہی جانا جاتا تھا۔انہوں نے کئی اصناف ادب پر طبع آزمائی کی لیکن ان کی محبوب اصناف افسانہ اور خاکہ نگاری تھیں۔ پروفیسر کی ہم کتابوں میں ”بند راستے“،”بزم داغ“،چار کھونٹ“،”داستان سے ناول تک“،”ہندوستانی تہذیب بوستان خیل کے تناظر میں“تنقیدی اظہار“،تنقید و تحسین“،اردو افسانہ“ اور تیسری دنیا کے لوگ“ شامل ہیں۔دیگر تصانف میں ”بحرتجلّیات“(سفر نامہئ حج)اصناف پارینہ“،مضراب“ اصناف سخن“ اور منتخب غزلیات وغیرہ بھی اہمیت کی حامل ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago