رویندر جڈیجا آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ٹیسٹ سے باہر

Ravindra Jadeja out of the fourth Test against Australia

نئی دہلی ، 12 جنوری (انڈیا نیرٹیو)

ہندستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر رویندر جڈیجا کو برسبین میں آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ٹیسٹ سے باہر کردیا گیا ہے۔

ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ(بی سی سی آئی) نے ایک آفیشیل بیان میں کہا ’جڈیجا کو پیر کے روز سڈنی میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز بیٹنگ کے دوران بائیں ہاتھ کے انگوٹھے میں چوٹ لگی تھی۔

اس کے بعد اس کا انگوٹھا اسکینکیا گیا تھا۔ یہ معلوم ہواکہ انکے انگوٹھے میں فریکچر ہو گیاہے۔‘

بیان میں مزید کہا گیا ہے ’جڈیجا اب ہندستان واپس آنے سے پہلے سڈنی میں ایک ہینڈ اسپیشلسٹ سے مشورہ کریں گے۔ اس کے بعد وہ اپنی انجری کے لیے بنگلور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی جائیں گے۔

جڈیجا 15 سے 19 جنوری تک برسبین میں آسٹریلیا کے خلاف چوتھے اور آخری ٹیسٹ کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے۔‘

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…