Categories: صحت

کورونا وائرس سے یومیہ اموات کی تعداد میں ریکارڈ کمی

نئی دہلی، 16 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں کورونا وائرس سے متعلق ایک راحت کی خبر ہے کیونکہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اس انفیکشن کی وجہ سے 542 افراد کی اموات ہوئی ہیں ، جو اس مہلک وائرس سے ہونے والی اموات کے لحاظ سے 101 دن میں سب سے کم ہے۔ اس سے قبل 6 اپریل کو ملک میں اس مہلک وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد پانچ سو سے کم رہی تھی۔

دریں اثنا ، جمعرات کو 38 لاکھ 78 ہزار 78 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 39 کروڑ 53 لاکھ 43 ہزار 767 افراد کوٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 38949 نئے کیسوں کی آمد کے ساتھ ہی ، متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 10 لاکھ 26 ہزار 829 ہوگئی ہے۔ اس دوران ، 40 ہزار 26 مریضوں کی شفایابی کے بعد ، اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد تین کروڑ ایک لاکھ 83 ہزار 876 ہوگئی ہے۔ فعال معاملات 1619 کم ہوکر چار لاکھ 30 ہزار 422 ہوگئے ہیں۔ اسی عرصہ میں 542 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد چار لاکھ 12 ہزار 531 ہوگئی ہے۔

ملک میں سرگرم معاملات کی شرح 1.39 فیصد ، ری کوری کی شرح 97.28 فیصد اور اموات کی شرح 1.33 فیصد پر برقرار ہے۔مہاراشٹر میں ، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران فعال معاملات 449 بڑھ کر 110505 ہو گئے ہیں۔ دریں اثنا ، ریاست میں 7391 مریضوں کی شفایابی کے بعد ، کورونا سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد 5952192 ہوگئی ہے ، جب کہ 170 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد 126560 ہوگئی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago