جموں و کشمیر : سری نگر میں مسلح تصادم کا سلسلہ جاری

سری نگر، 16 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر کے مضافاتی علاقہ دنمار علمدار کالونی میں جمعے کی علی الصبح سیکورٹی فورسز نے ایک آپریشن کے دوران دو جنگجوؤں کو ہلاک کیا ہے۔

جنگجوؤں کی فائرنگ سے سی آر پی ایف کے دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج و معالجہ کے لیے فوجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔زخموں اہلکاروں کی شناخت 21 بٹالین کے سب انسپکٹر بوپندر شرما اور 73 بٹالین کے کانسٹیبل یونس احمد ڈار کے طور پر ہوئی ہے۔

جموں و کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سری نگر کے دنمار علمدار کالونی میں جمعے کی علی الصبح ہونے والے ایک مسلح تصادم کے دوران دو جنگجوئوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا: 'مہلوک جنگجو کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے نیز علاقے میں آپریشن جاری ہے'۔

کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار کے مطابق سری نگر کے آپریشن میں دو جنگجوؤں کی ہلاکت کے ساتھ رواں سال اب تک مارے گئے جنگجوؤں کی تعداد بڑھ کر 78 ہو گئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا: 'ان 78 میں سے 39 کا تعلق لشکر طیبہ سے تھا جب کہ باقی حزب المجاہدین، البدر، جیش محمد اور انصار غزوۃ الہند سے وابستہ تھے'۔

سرکاری ذرائع نے تصادم کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سری نگر کے مضافاتی علاقہ دنمار علمدار کالونی میں جنگجوؤں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف نے جمعے کی علی الصبح مذکورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ایک مشتبہ جگہ کی جانب پیش قدمی کے دوران وہاں موجود جنگجوئوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے درمیان باضابطہ طور تصادم شروع ہوا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ محاصرے میں پھنسنے والے جنگجوؤں کو خودسپردگی اختیار کرنے کی پیشکش کی گئی جو انہوں نے مسترد کی۔انہوں نے مزید بتایا کہ آخری اطلاعات ملنے تک مسلح تصادم میں دو جنگجو مارے جا چکے تھے جن کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago