Urdu News

ہندوستان میں کووڈ-19 سے بچاؤ کے لئے ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک مجموعی طور پر 97.79کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں

اب بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد (1,89,694) ہے جو کہ 221 دنوں میں کم ترین ہے

 

 

آج صبح 7 بجے تک موصول ہونے والی عبوری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12,05,162   افراد کوکووڈ کے ٹیکے لگائے گئے۔ جس کے ساتھ ہی ہندوستان میں کووڈ-19 کی ٹیکہ کاری کی مہم نے 97.79  کروڑ (97,79,47,783)  کے عظیم نشانے کو پار کرلیا ہے۔اس نشانےکو حاصل کرنے کیلئے  96,88,300 سیشنوں کا انعقاد کیا گیا۔

آج صبح 7 بجے تک موصول ہونےوالی عبوری رپورٹ کے مطابق مجموعی اعداد وشمار حسب ذیل ہیں:

 

حضظان صحت سے متعلق کارکنان

پہلی خوراک

1,03,75,864

دوسری خوراک

90,77,901

صف اول کے  صحت کارکنان

پہلی خوراک

1,83,61,949

دوسری خوراک

1,55,20,467

18 سال سے 44 سال تک کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

39,31,57,500

دوسری خوراک

11,07,36,109

45  سال سے 59 سال تک کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

16,77,59,306

دوسری خوراک

8,60,28,053

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلی خوراک

10,57,36,587

دوسری خوراک

6,11,94,047

میزان

97,79,47,783

 

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران  19,582 مریض شفایاب   ہوئے ہیں،جس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والے افراد کی کل تعداد(عالمی وبا کے شروع ہونے کے بعد سے) 3,34,39,331   تک پہنچ گئی۔

اس کے نتیجے کے طور پر ہندوستان میں شفایاب ہونے والوں کی شرح اس وقت  98.12 فیصد ہے،جو مارچ  2020  کے بعد سے اب تک کی سب سے زیادہ  شرح ہے۔

 

1.jpg

 

مرکز اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے پائیدار اورمتحدہ کوششوں کے نتیجے میں روزانہ 50 ہزار سے کم نئے معاملات  درج ہونے کا رجحان قائم ہے۔پچھلے لگاتار  113 دنوں سے اسی رجحان کی خبریں موصول ہوتی رہی ہے۔

 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران   13596 نئے معاملات درج کئے گئے۔یہ گزشتہ  230  دن میں درج ہونے والے  نئے کیسوں کی سب سے کم تعداد ہے۔

 

2.jpg

 

 

اس وقت زیر علاج مریضوں کی کل تعداد2لاکھ کے نشان سے نیچے آکر  1,89,694 ہوگئی ہےجو کہ ملک کے کل متاثرہ معاملوں کا 056 فیصد ہے۔ جو کہ گزشتہ 221 دن  کے دوران مریضوں کی  سب سے کم تعداد ہے۔

 

3.jpg

 

 

ملک بھر میں طبی  نمونوں کی جانچ  کی تعداد میں برابر اضافہ کیاجارہا ہے۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران  9,89,493  ٹیسٹ کئے گئے۔ہندوستان میں اب تک مجموعی طور پر 59.19  کروڑ سے زیادہ (59,19,24,874)  ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

پورے ملک میں ٹیسٹوں کی تعداد میں اضافہ کیاگیا ہے۔اسی کے ساتھ ہفتہ وار  مثبت معاملات کی شرح  1.37 فیصد رہی۔جو کہ  اس وقت گزشتہ 115دنوں سے لگاتار 3 فیصد سے بھی کم پر قائم ہے۔یومیہ مثبت معاملات کی شرح اس وقت  1.37 فیصد  ہے۔ یومیہ مثبت معاملات کی شرح لگاتار 49 دنوں سے 3 فیصد سے نیچے رہی ہے اور لگاتار  132  دنوں سے   فیصد سے نیچے رہی ہے۔

Recommended