Categories: صحت

دہلی میں کورونا وائرس سے راحت

دہلی میں کورونا سے بڑی راحت، انفیکشن کے کیسز میں کمی، 6430نئے کیسز

نئی دہلی،16مئی (انڈیا نیرٹیو)

قومی دارالحکومت میں ہفتہ کے روزعالمی وبا کوروناوائرس کے نئے کیسز کم ہوکر 6430 تک پہنچ گئے اور اس وبا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 337 مریضوں کی موت ہوگئی۔کل ایک ہیلتھ بلیٹن میں یہ اطلاع دی گئی تھی۔ بلیٹن میں بتایا گیا کہ دہلی میں کورونا کی دوسری لہر میں مثبت شرح سب سے زائد 11.32 فیصد رہی جبکہ شرح اموات 1.53 فیصد ہے۔

دہلی میں تازہ ترین انفیکشن کے بعد ایکٹو کیسزکی مجموعی تعداد 66،295 تک پہنچ گئی لیکن اس دوران اس وبا کو 11،592 مریضوں نے شکست دی۔ دارالحکومت میں مجموعی طور پر 56،811 ٹیسٹوں میں یہ کیسز سامنے آئے، جن میں 46،744 آر ٹی پی سی آر / سی بی این اے اے ٹی / ٹرو نیٹ اور 10،037 ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ شامل ہیں۔دارالحکومت میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 13،87،411 تک جا پہنچی ہے اور اس وبا سے اب تک 21،244 مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔

سرکاری اعداد و شمارکے مطابق دارالحکومت میں 7223 کووڈ بیڈ دستیاب ہیں اور 556 کووڈ کیئر سنٹر اور 547 کووڈ ہیلتھ کیئرہیں۔بلیٹن میں بتایا گیا کہ گذشتہ روز 5343 مستفیدین کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے، جس میں سے 4053 کو کورونا کی پہلی خوراک اور 1286 کو دوسری خوراک دی گئی۔ عید الفطر کی وجہ سے جمعہ کے روز سرکاری مراکز بند رہنے کی وجہ سے ویکسی نیشن کی تعداد کمی آئی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago