ریاست بلیک فنگس کی روک تھام کے لیے تیاریوں کا جائزہ لیں: مرکزی حکومت
بلیک فنگسMucormycosisنامی بیماری کے، جسے بلیک فنگس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، متاثرہ افراد میں اضافے کے پیش نظر صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو صلاح دی ہے کہ وہ اِس بیماری سے بچاﺅاور روک تھام کے لیے اپنی تیاریوں کا جائزہ لیں۔ صحت کے مرکزی سکریٹری نے اِس سلسلے میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سکریٹریوں اور ایڈمنسٹریٹرس کو مراسلہ بھیجا ہے۔
میوکور مائیکوسس ایکFungal انفیکشن ہے۔ کووڈ کے زیادہ تر ان مریضوں میں پایا جارہا ہے جو ذیابطیں میں بھی مبتلا ہیں۔
مراسلے میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ بلیک فنگس بیماری کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کووڈ اسپتالوں اور دیگر صحت مراکز میں اقدامات کئے جانے چاہئیں۔
مرکزی وزارت صحت نے اسپتالوں میں انفیکشن کنٹرول کمیٹی قائم کرنے اور انفیکشن کی روک تھام اور کنٹرول سے متعلق ایکNodal افسر نامزد کرنے کے لیے کہا ہے۔ وزارت نے اسپتالوں اور صحت کی دیکھ بھال کے مراکز میں انفیکشن کی روک تھام اور کنٹرول پروگرام کی تیاری اور اسے نافذ کرنے کے لیے کہا ہے۔
وزارت نے اسپتالوں اور صحت کے مراکز میں معیاری احتیاطی تدابیر اپنانے پر زور دیا ہے۔ وزارت نے صحت دیکھ بھال کے کارکنوں اور مریضوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے بیماری ایک سے دوسرے کو منتقل نہ ہو اس بنیاد پر مبنی احتیاط پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا ہے۔