Urdu News

آتشزدگی کے بڑھتے ہوئے واقعات،اسپتالوں کا سیفٹی آڈٹ کرائیں ریاستیں: وزیراعظم

آتشزدگی کے بڑھتے ہوئے واقعات،اسپتالوں کا سیفٹی آڈٹ کرائیں ریاستیں: وزیراعظم

نئی دہلی، 27 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو ریاستوں پر زور دیا کہ وہ صحت کے بنیادی ڈھانچے کا خاص خیال رکھیں۔ انہوں نے ریاستوں پر زور دیا کہ وہ اب سے تمام اسپتالوں کا سیفٹی آڈٹ کریں اور وسیع حفاظتی انتظامات کریں۔

ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ بات چیت کے اختتامی خطاب میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بڑھتی ہوئی گرمی کے ساتھ ہی مختلف مقامات پر آگ لگنے کے واقعات منظر عام پر آ رہے ہیں۔ پچھلے سال کئی اسپتالوں میں آگ لگ گئی، یہ بہت تکلیف دہ صورتحال تھی۔ تمام ریاستوں پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں ابھی سے اسپتالوں کا سیفٹی آڈٹ کرنا چاہئے، حفاظتی انتظامات کرنا چاہئے۔

ریاستوں پر زور دیتے ہوئے کہاکہ وہ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور آگ لگنے کے واقعات کی وجہ سے اسپتالوں میں سیفٹی آڈٹ کریں، انہوں نے ریاستوں سے کہا کہ وہ ہمارے ردعمل کے وقت کو کم کرنے کے طریقے تلاش کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی ہلاک نہ ہو۔

Recommended