صحت

سعادت گنج کے بہت ہی خوش اخلاق انسان دوست اور شاعر رضوان انصاری کا انتقال

سعادت گنج،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)

کل مرکز مسجد میں مغرب کی نماز میں رضوان انصاری صاحب کے لئے دعائے صحت کی گئی اور صبح اٹھنے پر فجر سے پہلے خبر ملتی ہے کہ رضوان بھائی نے اس دنیا کو خیرباد کہہ دیا ہے( اناللہ وانا الیہ راجعون )محمدرضوان انصاری(رنگ والے) کی ناگہانی موت کی خبر ایک عظیم صدمے سے کم نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی بیوی،بچوں اور ان کے اہل خانہ کو صبرِجمیل عطا فرمائیں۔

یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ موت ہمارے جد امجد حضرتِ آدم علیہ السلام کی میراث ہے۔ جسے ہر ذی روح کو اس کا ذائقہ چکھنا ہے۔کیونکہ جانے والے یہاں کے تھے ہی نہیں۔ہر ایک کو اس دنیا سے جانا ہی ہے۔

 رضوان انصاری بہت ہی ملنسار اور خوش اخلاق اور غریب پرور تھے۔ وہ خواص و عوام سبھی سے بڑی خندہ پیشانی سے ملتے تھے۔رضوان بھائی ادب نواز بھی تھے۔خوش اخلاقی ان کو ورثے میں ملی تھی۔

  افسوس صد افسوس!اب وہ ہمارے درمیان نہیں رہے۔لیکن یہی قانونِ فطرت ہے کہ جو آیا ہے اس کو اس جہاں سے جانا ہی ہے۔اس لئے ہم سب کو ابھی سے ہی موت کی تیاری رکھنی چاہئے معلوم نہیں کب کس کا وقت آجائے۔اللہ تعالیٰ ان کی آخرت کی تمام منزلیں آسان بنائے۔(آمین یَا رَبَّ العَِالمین)

ان کی نمازِ جنازہ اور تدفین بعد نماز ظہر عید گاہ کے قبرستان میں ادا کی گئی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago