Urdu News

سرسنگھ چالک ڈاکٹر موہن بھاگوت کورونا مثبت

سرسنگھ چالک ڈاکٹر موہن بھاگوت کورونا مثبت

سرسنگھ چالک ڈاکٹر موہن بھاگوت کورونا مثبت

ناگپور ، 10 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سرسنگھ چالک ڈاکٹر موہن بھاگوت کوروناسے متائثر ہوگئے ہیں ، انہیں ناگپور کے کنگز وے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان کے علاج میں مصروف ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ سرسنگھ چالک کی طبیعت ٹھیک ہے ، فکر کرنے کی کوئی بات نہیں ہے۔

سنگھ کے سربراہ ڈاکٹر بھاگوت کو گزشتہ دو دن سے سردی اور کھانسی کی شکایت تھی ، جس کی وجہ سے انہوں نے جمعہ کو آر ٹی پی سی آر جانچ کرائی تھی۔ جانچ میں رپورٹ مثبت آئی ہے جس کے بعد ڈاکٹر بھاگوت کو کنگز وے کے مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ 

بنگلورو ، کرناٹک میں منعقدہ آل انڈیا نمائندہ اجلاس کے اختتام کے بعد سے ہی سرسنگھ چالک ناگپور میں ہیں۔حالاں کہ اس سے قبل ، 06 مارچ کو ، انہوں نے کورونا سے بچاﺅکے لیے کوویشیلڈ ویکسین کی پہلی خوراک لی تھی۔ 

Recommended