Categories: صحت

روس کی اسپوتنک ویکسین ڈیلٹا ویریئنٹ کے خلاف 90 فیصد تک موثر

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نوووسی برک،11جولائی(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
روس کی اسپوتنک ویکسین کورونا کے نئے ویرئنٹ ڈیلٹا کے خلاف کافی موثر ہے اور 90 فیصد تحفظ فراہم کرتی ہے۔ یہ اطلاع روسی اکیڈمی آف سائنسز (آر اے ایس) کے ممبر اور نوووسی برک یونیورسٹی لیبارٹری کے سربراہ سرگئی نیتی سوووف نے دی۔نیتی سوووف نے کہا ”امریکہ، برطانیہ اور دیگر ممالک کے اعداد و شمار کے مطابق اسپوتنک وی سمیت میسنجر آر این اے اور کریئر ویکسین ڈیلٹا وائرس کے خلاف کارگر ہیں اور وائرس کے ڈیلٹا ویرئنٹ کے خلاف 90 فیصد تک موثر ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جن ویکسین کو پہلے بنایاجاچکا ہے ان کا استعمال بھی کیا جانا چاہئے،کیونکہ وہ بھی کارگر پائی گئی ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اسپوتنک ویکسین کو روس کے گامیلیا ریسرچ سینٹر نے تیار کیا ہے اور روس دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے اگست 2020 میں کورونا وائرس کے خلاف اس ویکسین کو رجسٹرڈ کرایا تھا۔ اس ویکسین کو ’گام کووڈ-ویک‘ بھی کہا جاتا ہے اور اس کی پہلی اور دوسری خوراک کے لئے دو مختلف قسم کے انجینئرڈ ایڈینو وائرس (آر اے ڈی 26 اور آر اے ڈی 5) کا استعمال کیا جاتا ہے، جو انسانی خلیوں میں داخل ہو کر کورونا وائرس کے اسپائیک پروٹین کے لئے جنیٹک کوڈ کو ڈلیور کرتی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 ایڈینو وائرس انسانوں میں بیماری کی بہت ہلکی علامت کا سبب بنتے ہیں اور آکسفورڈ کے ایسٹرا زینیکا اور جانسن اینڈ جانسن ویکسین کے مقابلے میں اس میں دو طرح کے جراثیم کا استعمال کیا گیا ہے۔سائنسی جریدے’لانسیٹ‘ میں شائع ہونے والے ایک عبوری تجزیے کے مطابق، اسپتونک ویکسین کی افادیت 91.6 فیصد ہے۔ اس ویکسین کی ایک خاصوصیت یہ ہے کہ یہ آکسفورڈ آسٹرا زینیکا اور جانسن اینڈ جانسن ویکسینوں کے مقابلے میں انسانی جسم میں خون کے تھکے (کلاٹ) نہیں بناتی۔ دنیا کے 60 سے زیادہ ممالک میں اسپونک ویکسین کا استعمال کیا جا رہا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago