Categories: صحت

سعودی عرب:کورونا کاشکارتن درست افرادکو ویکسین کی صرف ایک خوراک ہی کافی ہے

سعودی عرب:کورونا کاشکارتن درست افرادکو ویکسین کی صرف ایک خوراک ہی کافی ہے

ریاض،19فروری(انڈیا نیرٹیو)

سعودی عرب کی قومی سائنسی کمیٹی برائے متعدی امراض نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ کووِڈ-19 کے مرض میں مبتلا رہنے والے مریضوں کے لیے ویکسین کی صرف ایک خوراک کافی ہوگی۔

وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ ایسے افراد کو صحت یاب ہونے کے چھے ماہ کے بعد کووِڈ-19 کی ویکسین کا صرف ایک ٹیکا لگایا جائے گا کیونکہ اس عرصے کے دوران میں ان کی قوتِ مدافعت مضبوط ہوچکی ہوگی۔

سعودی وزارت صحت نے مملکت بھر میں جمعرات کو کروناوائرس کی ویکسین لگانے کی مہم کا دوسرا مرحلہ شروع کیا ہے۔اس نے کہا ہے کہ جولوگ ویکسین لگوانا چاہتے ہیں، وہ صحتی ایپ کے ذریعے اپنے ناموں کا اندراج کراسکتے ہیں۔

سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ”ہم نے مملکت کے تمام علاقوں میں ویکسین لگانے کی مہم شروع کردی ہے۔میں ہرکسی کو دعوت دیتا ہوں کہ صحتی ایپ پر ویکسین لگوانے کے لیے اپنے نام کا اندراج کرائیں۔“

انھوں نے کہا کہ ”اس مرحلے پران لوگوں کو ترجیح دی جائے گی جو ویکسین لگوانے والے منظورشدہ زمروں میں شامل ہوں گے اور سب سے پہلے اپنے ناموں کا اندراج کرائیں گے۔“

سعودی عرب میں کرونا وائرس کی ویکسی نیشن مہم کے دوسرے مرحلے میں درج ذیل گروپوں کو ٹیکے لگائے جارہے ہیں:50 سال سے زیادہ عمر کے شہری ، مکین اور شعبہ صحت سے وابستہ افراد۔جو لوگ درج ذیل میں کسی ایک دائمی مرض میں مبتلا ہیں: دمہ ، ذیابطیس ،گردے کے دائمی مریض ، دل کے عارضے میں مبتلا افراد ،فعال سرطان کے مریض اورموٹاپے کا شکار افراد۔

دریں اثناسعودی وزارتِ صحت نے گزشتہ 24 گھنٹے میں کروناوائرس کے 327 نئے کیسوں کی اطلاع دی ہے۔کووِڈ-19 کے 371 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں جب کہ پانچ مریض وفات پاگئے ہیں۔سعودی عرب میں اب تک 374029 کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔ان میں سے 6450 مریض وفات پاچکے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago