Categories: قومی

وزیراعظم نے بھارت- آسٹریلیا دوری معیشت ہیکاتھون (آئی اےسی ای) سے خطاب کیا

وزیراعظم نے بھارت- آسٹریلیا دوری معیشت  ہیکاتھون (آئی اےسی ای) سے خطاب کیا

نئی دہلی،19،فروری: (انڈیا نیرٹیو)

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہماری  صارفیت کے پیٹرن پر گہرائی سے نظر ڈالنے کی ضرورت ہے اور اس بات پر غور کرنے کی ضرورت ہے کہ ہم اس کے ذریعے ماحولیاتی اثرات کو کس طرح کم کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہمارے بہت سے چیلنجوں سے نمٹنے میں دوری معیشت (سرکلر اکانومی ) ایک کلیدی قدم ہوسکتا ہے۔وہ آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعےبھارت- آسٹریلیا دوری معیشت ہیکاتھون کے آخری سیشن سے خطاب کر رہے تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ چیزوں کو ری سائیکل اور دوبارہ استعمال کرنا ، کچرے کو کم کرنا اور ہمارے وسائل کی استعداد کو بڑھانا ہماری طرززندگی کا اہم حصہ بن جانا چاہیے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہیکا تھون میں نمائش میں دکھائی گئی جدت طرازی کے نمونے دونوں ممالک کو دوری معیشت کے حل اختیار کرنے کی ترغیب دیں گے۔

انہوں نے ان خیالات کوبڑے پیمانے پر استعمال کرنے اور انہیں صنعتی  پیمانے پربڑھانےکے لیے راستے کھولنے پربھی زور دیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ’’ہمیں نہیں بھولنا چاہیے کہ مادر ارض کی ہر چیز کے ہم مالک نہیں ہیں، بلکہ ہم مستقبل کی نسلوں کےصرف  امانت دار ہیں۔‘‘

وزیراعظم نے کہا کہ ہیکاتھون میں آج کے نوجوان شرکاکی توانائی اور جوش بھارت اور آسٹریلیا کی ترقی پذیرشراکت داری کی علامت ہے۔ وزیراعظم نے  آخر میں کہا کہ’’ بھارت آسٹریلیا کی شراکت داری ما بعد کووڈ دنیا کے خد وخال بنانے میں اہم رول ادا کرے گی اور ہمارے نوجوان ، ہمارے جدت طراز ، ہماری اسٹارٹ اپس کی شراکت داری میں صف اول میں کھڑے ہوں گے۔‘‘

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago