Urdu News

شاہی امام بخاری نے کورونا ویکسین لگا کر مسلمانوں کو پیغام دیا

شاہی امام احمد بخاری

ویکسین کے حوالے سے اقلیتوں میں خوف اورتشویش کا ماحول

نئی دہلی،30جون(انڈیا نیرٹیو)

کورونا وائرس سے بچاؤکے لیے ملک بھر میں جاری ویکسی نیشن مہم کومذہبی رہنماؤں کے ذریعے حمایت ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں دہلی کے جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری نے ملک کے مسلمانوں کو یہ پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ کورونا وائرس سے بچانے کے لئے ویکسین لگوانا بہت ضروری ہے۔

 شاہی امام کے بیٹے شعبان بخاری نے اپنے فیس بک پیج پر اپنے اوراپنے والد سیداحمد بخاری کے ذریعہ ویکسین لگوانے والی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ شاہی امام نے آج کورونا وائرس سے بچاؤکے لیے بنائے گئے ویکسی نیشن سینٹر میں جاکریہ ویکسین لگوائی ہے۔

خیال رہے کہ اس وقت کورونا وائرس سے وبا سے بچاؤکے لیے پورے ملک میں جنگی بنیادوں پر ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے۔ لیکن حکومت کی تمام تر کوششوں کے باوجود دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں اور اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے لوگوں میں خوف اورتشویش کا ماحول ہے۔

 اقلیتی امور کی مرکزی وزارت نے اقلیتوں میں پائے جانے والے خوف اورتشویش کو دور کرنے کے لیے جان ہے تو جان ہے پروگرام شروع کیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت ، مذہبی رہنماؤں کی ویکسین لگوانے کی چھوٹی ویڈیو کلپس کولوگوں کو ترغیب دینے کے لئے سوشل میڈیا پر شیئر کیا جارہا ہے۔ ان ویڈیو کلپس کے ذریعے ، اقلیتی برادری کے مذہبی رہنماؤں سے اپنے برادری کے لوگوں کو ویکسین لگوانے کے لیے بیدار کرنے کی اپیل کی جارہی ہے ۔ جامع مسجد کے شاہی امام بھی اسی مہم کا ایک حصہ ہیں ، جس کے ذریعہ مسلمانوں سے بھی اپیل کی جارہی ہے کہ وہ ویکسین کو کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے استعمال کریں۔

Recommended