بھارت سے بھیجی گئی کورونا ویکسین کی کھیپ کینیڈا پہنچی
اوٹاوا ، 04 مارچ (انڈیا نیرٹیو)
بھارت کی طرف سے بھیجی گئی کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ کینیڈا پہنچ گئی ہے۔ کینیڈا کی وزیر انیتا آنند نے ٹویٹ کیا ہے کہ کوویڈشیلڈ ویکسین تیار کرنے والے ہندوستان کے سیرم انسٹی ٹیوٹ کی پانچ لاکھ کی پہلی کھیپ آج صبح پہنچی۔کینیڈا کی عوامی خدمت اور خریداری کی وزیر انیتا آنند نے مستقبل میں بھی ایسے ہی تعاون کی امید ظاہر کی ہے۔
قابل ذکرہے کہ اس ماہ کے شروع میں ، کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی سے یہ ویکسین فراہم کرنے کی اپیل کی تھی اور مودی نے انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔
اسی ضمن میں حکومت ہند کی ویکسین فرینڈشپ کمپین کے تحت ویکسین کی کھیپ کینیڈا بھیج دی گئی ہے۔ اس کا آغاز 21 جنوری کو ہوا تھا۔ حکومت ہند کے اس اقدام کو عالمی ادارہ صحت نے بھی سراہا ہے۔ نیز ، اس مشکل وقت میں ، نریندر مودی کی ہمدردی اور یکجہتی کے احساس کو سراہا گیا ہے۔