Urdu News

جناب من سکھ مانڈویا نے آج پنے میں ویکس بنانے والے پلانٹ کا دورہ کیا

من سکھ مانڈویا

 

 
 

نئی دہلی،2 جولائی 2021/ بندرگاہوں، جہاز رانی اور  آبی راستوں کے  وزیر مملکت  (آزادانہ چارج) اور کیمیکلز اور فرٹیلائزر کے وزیر مملکت  جناب منسکھ مانڈویا نے آج  پنے میں ویکسن  بنانے سے  واقف ہونے  اور ٹیکوں کو تیار کرنے کا   جائزہ لینے کے لئے سیرم انسٹی ٹیوٹ آ ف انڈیا کے ویکسن بنانے والے پلانٹ کا دورہ کیا۔  اس موقع پر فارماسیٹویکل محکمے کے   سکریٹری   محترمہ ایس  اپرنا بھی موجود تھیں۔

جناب مانڈویانے  وبا کے دوران سیرم  انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کی   غیر مثالی رول کی  ستائش کی۔  انہوں نے کہاکہ وزیراعظم جناب  نریندر مودی کی قیادت میں  حکومت  سبھی کے لئے ٹیکہ کاری کو    یقینی بنانے کے لئے ہماری تمام  ویکسن  مینوفیکچررس   کو تعاون کرنے کرنے کے لئے پرعزم ہے۔  انہوں نے مینوفیکچرر کے ساتھ ٹیکوں کے  پیداوار میں   تیزی لانے پر بھی  تبادلہ خیال کیا۔

اس کے بعد جناب مانڈویا نے  پنے کے   پپری میں واقع   ہندستان انٹی بائیوٹیک لمیٹیڈ  (ایچ اے ایل) کا بھی  دورہ کیا  جہاں  ہاتھوں کی صفائی کے لئے  الکوحل پر مبنی  جراثیم کش  بنانے میں  جدید ترین    طریقوں کا   استعمال ہوگا۔ جناب مانڈویا نے    اس نئے پلانٹ کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر  انہوں نے کہاکہ ہندستان انٹی بائیوٹکس لمیٹیڈ   ہندستان کی  واحد  سرکاری شعبے کی   کمپنی ہےجس کے پاس   ایسی  سہولت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاںکووڈ 19 سمیت تمام طرح کے انفیکشن کو کم کرنے کے لئے ہینڈ ہیلڈ   ڈس انفیکٹنٹ  بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ   یہ  جراثیم کش  ، جو پروپینال اور  ایتھنول پر  مبنی ہے،  وائس  اور بیکٹریا  کو روکنے میں  اثر دار ہے۔

Recommended