نئی دہلی، 17 اگست
عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کی رفتار سست پڑنے کے درمیان، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 25166 نئے معاملے سامنے آئے، جو کہ 154 دنوں میں یومیہ سب سے کم معاملے ہیں۔
پیر کے روز ملک میں 88 لاکھ 13 ہزار 919 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 55 کروڑ 47 لاکھ 30 ہزار 609 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔
منگل کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 25166 نئے معاملوں کی آمد کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 22 لاکھ 50 ہزار 679 ہو گئی ہے۔ اس دوران 36 ہزار 830 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی کل تعداد تین کروڑ 14 لاکھ 48 ہزار 754 ہو گئی ہے۔
اسی دوران فعال معاملے 12201 کم ہو کر تین لاکھ 69 ہزار 846 پر آ گئے ہیں جو کہ پچھلے 146 دنوں میں سب سے کم ہیں۔ اس عرصے میں 437 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 32 ہزار 79 ہوگئی ہے۔
ملک میں فعال معاملوں کی شرح کم ہو کر 1.15 فیصد، ری کوری کی شرح بڑھ کر 97.51 فیصد اور اموات کی شرح 1.34 فیصد ہو گئی ہے۔
مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال معاملے 1766 کم ہو کر 65922 ہو گئے ہیں۔ دریں اثنا ریاست میں 5811 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد کورونا سے پاک لوگوں کی تعداد بڑھ کر 6195744 ہوگئی ہے، جب کہ 100 مریضوں کی موت کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 135139 ہوگئی ہے۔