Urdu News

ملک میں ای سنجیونی او پی ڈی کے تحت اب تک 2.3 کروڑ کنسلٹیشن دیئے گئے

ملک میں ای سنجیونی او پی ڈی کے تحت اب تک 2.3 کروڑ کنسلٹیشن دیئے گئے

ملک میں ای سنجیونی او پی ڈی کے تحت  اب تک 2.3 کروڑ مشاورت دی گئی ہیں۔ اس پلیٹ فارم پر کورونا سے متاثرہ افراد اور دیگر بیماریوں میں مبتلا افراد گھروں میں بیٹھ کر طبی مشورے حاصل کر سکتے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک کی 27 ریاستوں میں 34,000 صحت مراکز اور فلاح و بہبود کے مراکز کے ذریعے 23 کروڑ افراد کی کونسلنگ کی گئی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کے جوائنٹ سکریٹری لو اگروال نے جمعرات کے روزبتایا کہ اس وقت ملک میں کورونا کے 90 فیصد سے زیادہ مریض گھر پر ہی علاج کر وا رہے ہیں۔ اس میں ای سنجیوانی ایپ لوگوں کے لیے کافی کارآمد ثابت ہو رہی ہے۔ ملک میں اب تک دو کروڑ 3 لاکھ سے زائد مشاورت کی جا چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایمس نے ڈاکٹروں کو کورونا مینجمنٹ کے شعبے میں آن لائن ٹریننگ دی ہے۔

اس ای سنجیونی ایپ سے ایسے اٹھائیں فائدہ

ای سنجیونی سے دو طر ح سے ٹیلی میڈیسن مشاورت عام لوگ استفادہ کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو اپنے موبائل پر سنجیونی ایپ انسٹال کرنا ہوگی۔ اس کے بعد آپ کو رجسٹریشن کرنا ہوگا۔ ایپ میں تین آپشن ظاہر ہوتے ہیں۔ پہلا مریض کا رجسٹریشن اور ٹوکن، دوسرا مریض کا لاگ ان اور تیسرا نسخہ۔ اس طرح آپ ڈاکٹر سے رابطہ کر کے ٹیلی کنسلٹیشن حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ سروس آیوشمان بھارت ہیلتھ اینڈ ویلنس سنٹرس کے تحت شروع کی گئی ہے۔

Recommended