Urdu News

اسپوتنک۔ پانچ ویکسین کی پہلی خوراک کا آغاز

Representational Pic-s

اسپوتنک۔ پانچ ویکسین کی پہلی خوراک کا  آغاز

اسپوتنک۔پانچ ویکسین کی پہلی خوراک دینے کا آج حیدرآباد میں آغاز کیا گیا۔ ڈاکٹر ریڈیز لیباریٹریز نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ اُسے کل کسولی کی سینٹرل ڈرگ لیباریٹری سے اجازت مل گئی تھی۔

 کمپنی نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ درآمد شدہ ویکسین کی کم از کم خوردہ قیمت 948 روپے ہے اور اس پر 5 فیصدGST بھی عائد ہوتا ہے۔Sputnik-Vویکسین کی پہلی کھیپ اس مہینے کی پہلی تاریخ کو حیدرآباد پہنچی تھی اور آنے والے مہینوں میں اس کی مزید درآمد ہونے کی امید ہے۔

 یہ بھی امید ہے کہSputnik-V کی ملک میں تیاری کا کام جلد شروع ہوگا کیونکہ 6 بھارتی مینوفیکچرنگ ساجھے دار اس کی وقت پر سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے تمام انضباطی ضابطوں کو پورا کر رہے ہیں۔

Recommended