Urdu News

بھارتی آرتھوڈوکس چرچ کےسپریم سربراہ موران مار بیسلیوس مارتھوما پاؤ لوس دوم کا انتقال

موران مار بیسلیوس مارتھوما پاؤ لوس دوم

وزیر اعظم سمیت اہم رہنماؤں نے تعزیت پیش کی

ملنکارا آرتھوڈوکس سیرین چرچ کے سربراہ باسیلیوس مارتھوما کا انتقال

کوٹائم ، 12 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

 کیتھولک اور ملنکارا آرتھوڈوکس سیرین چرچ کے ہیڈ پادری باسیلیوس مارتھوما پاؤلوس دوم کا پیر کے روز پروملا سینٹ گریگوریس اسپتال میں انتقال ہوگیا۔وہ 74 سال کے تھے۔مسٹر مارتھوما ڈیڑھ سال سے کینسر کا علاج کر رہے تھے۔وہ گزشتہ کچھ دنوں سے وینٹی لیٹر پر تھے۔ آج صبح تقریبا 02:35 بجے ان کا انتقال ہوگیا۔ان کی میت کو عوامی تعزیت کے لیے پرومالا چرچ اور بعد میں منگل کو ٹائم دیولوکم کیتھولک لے جایا جائے گا۔کل ان تدفین عمل میں آئے گی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارتی آرتھوڈوکس چرچ کےسپریم سربراہ موران مار بیسلیوس مارتھوما پاؤ لوس دوم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارتی آرتھوڈوکس چرچ کے سپریم سربراہ موران مار بیسلیوس مارتھوما پاؤ لوس دوم کے انتقال پر گہرے صدمے اور دکھ کا اظہار کیا۔اپنے ایک ٹوئیٹ پیغام میں وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ’’انہیں بھارتی آرتھوڈوکس چرچ کے سپریم سربراہ موران مار بیسلیوس مارتھوما پاؤ لوس دوم کے انتقال پر بہت صدمہ پہنچا ہے۔وہ خدمات اور جذبے کی ایک بڑی وراثت پیچھے چھوڑ گئے ہیں۔صدمے کی اس گھڑی میں میری تمام ترہمدردیاں آرتھو ڈوکس چرچ کے ممبران کے ساتھ ہیں،بھگوان ان کی آتما کو شانتی دے۔‘‘

Recommended