Urdu News

سیکنڈہیٹرک لگاچکی اے ٹی کے موہن بگان کامقابلہ جمشیدپورایف سی سے ہوگا

سیکنڈہیٹرک لگاچکی اے ٹی کے موہن بگان کامقابلہ جمشیدپورایف سی سے ہوگا

گوا ، 7 دسمبر.۔سیکنڈہیٹرک لگاچکی اے ٹی کے موہن بگان پیر کی رات کو واسکو ڈی گاما کے تلک میدان میں جمشید پور ایف سی کے خلاف اپنا اگلا میچ جیت کر ہیرو انڈین سپر لیگ. (آئی ایس ایل) کے ساتویں سیزن میں اپنی مسلسل چوتھی فتح درج کرنے کی فراق میں ہے ۔

دفاعی چیمپین اے ٹی کے ایم بی نے اب تک حملہ اور دفاع دونوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ٹیم نے اس سیزن میں اب تک ایک بھی گول نہیں کھایا . اور چار گول اسکور کیے۔ دوسری طرف ، جمشید پور نے پچھلے تین میچوں میں دو ڈرا کھیلے ہیں. جبکہ ایک میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ لیکن اس کے باوجود. ، کوچ اووین کوائل کا خیال ہے کہ وہ اب بھی اپنے مخالفین کے پسینے چھڑا سکتے ہیں۔

Jamshedpur vs Mohun Bagan

موہن بگان پیر کی رات کو واسکو ڈی گاما

کوائل نے کہا ، " ہر میچ مشکل ہوتا ہے۔ لیگ میں دیکھا جاتا ہے کہ ہر میچ بہت سخت ہوتا ہے۔ اے ٹی کے ایم بی نے نمبروں کے لحاظ سے اچھی شروعات کی ہے اور. اچھے نتائج حاصل کیے ہیں۔ لہذا ہم اس میچ کے بارے میں پرجوش ہیں۔ ہم ڈرا کو جیت میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں . اور تین پوائنٹس اسکور کرنا چاہتے ہیں۔ اس سے ہمارے پاس ٹیبل میں اوپراٹھنے کاموقع ملے گا اور یہی ہماراٹارگیٹ ہے۔ "

ہمیںمڈ فیلڈمیں یقینی طور پر بہتری لانے کی ضرورت

اے ٹی کے ایم بی کے کوچ انتونیو ہاباس کا خیال ہے. کہ حملہ کی شروعات اچھی ہے اور دفاع نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا ، " مقابلہ کو تین کلین شیٹوں سے شروع کرنا ضروری ہے۔ ٹیم نے اعتماد حاصل کیا ہے ، ترقی کی ہے اورٹیم کیلئے یہی بہتر ین نقطہ نظرہے۔ "

حباس نے یہ بھی کہا کہ کچھ علاقوں کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا ، " ہمیںمڈ فیلڈمیں یقینی طور پر بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ میرے خیال میں جمشید پور ہمارے لئے مشکل ٹیم ہوگی۔ ان کی ٹیم میں اچھے کھلاڑی ہیں اور میں جانتا ہوں کہ اووین نے اس کے لئے اچھی طرح سے تیاری کی ہے۔ "

Jamshedpur vs Mohun Bagan

Recommended