Urdu News

ٹی20 ورلڈکپ 2022: کوالیفائنگ ایونٹس آئندہ سال اپریل میں ہوں گے: آئی سی سی

ٹی20 ورلڈکپ 2022: کوالیفائنگ ایونٹس آئندہ سال اپریل میں ہوں گے: آئی سی سی

ٹی20 ورلڈکپ 2022: کوالیفائنگ ایونٹس آئندہ سال اپریل میں ہوں گے: آئی سی سی

T20 World Cup 2022: Qualifying events to be held in April next year: ICC

دبئی،15دسمبر(انڈیا نیرٹیو)

کرکٹ کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اعلان کیا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے لیے کوالیفائنگ ایونٹس اگلے سال اپریل میں شروع ہوں گے۔

اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ہنگری، رومانیہ اور سربیا پہلی بار آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کوالیفائنگ ایونٹ کا حصہ ہوں گے۔ٹی 20 ورلڈکپ 2022 کے لیے 15 ٹیمیں چار مختلف مراحل کے ذریعے کوالیفائی کریں گی۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 اکتوبر اور نومبر میں آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا۔خیال رہے کہ رواں برس آسٹریلیا میں اکتوبر نومبر کے دوران آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ شیڈول تھا۔

تاہم عالمگیر وبا کورونا وائرس کے باعث اسے ملتوی کردیا گیا۔آئندہ برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھارت میں شیڈول ہے، تاہم آسٹریلیا میں اب ایونٹ سال 2022 میں منعقد ہوگا۔

Recommended