Urdu News

ہندستان نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں چوتھا سب سے کم اسکور بنایا

ہندستان نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں چوتھا سب سے کم اسکور بنایا

ہندستان نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں چوتھا سب سے کم اسکور بنایا

Team India score fourth lowest in Test Match History

نئی دہلی ، 19 دسمبر ( انڈیا نیرٹیو)

ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا کے خلاف جاری ڈے نائٹ ٹیسٹ کے تیسرے دن ، ہندستانی کرکٹ ٹیم اپنی دوسری اننگز میں محض 36 رنوں پرسمٹ گئی۔ اس کے ساتھ ہی ہندستان نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا چوتھا سب سے کم اسکور کیا۔

اس فہرست میں نیوزی لینڈ پہلے نمبر پر ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم 25 مارچ 1955 کو آکلینڈ میں انگلینڈ کے خلاف ایک اننگ میں 26 رن بنانے میں کامیاب رہی تھی۔

ٹسٹ میچ میں کس نے سب سے کم اسکور کیا

دوسرے نمبر پر جنوبی افریقہ ہے ، جو ٹیسٹ میں دو بار 30-30 رنز بنا کر آؤٹ ہوچکی ہے۔ پہلے انگلینڈ کے خلاف پورٹ الزبتھ میں 13 فروری 1896 کو اور دوسری بار 14 جون 1924 کو برمنگھم میں بھی انگلینڈکے خلاف جنوبی افریقہ30 کے اسکور پر آل آؤٹ ہوئی تھی۔

تیسرے نمبر پربھی جنوبی افریقہ ہے ، جس نے 1 اپریل 1899 کو انگلینڈ کے خلاف کیپ ٹاؤن میں ایک اننگ میں 35 رنز بنائے تھے۔ چوتھے نمبر پر جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا مشترکہ طور پر ہندستان کے ساتھ ہیں۔

تاریخ کے آئنیے میں نیوز لینڈ، افریقہ اور انڈیا کی کہانی

جنوبی افریقہ نے 12 فروری 1932 کو آسٹریلیا کے خلاف ایک اننگ میں 36 رن بنائے تھے۔آسٹریلیا نے برمنگھم میں 29 مئی 1902 کو انگلینڈ کے خلاف ایک اننگ میں 36 رنز بنائے تھے۔

ان دونوں کے بعد ہندستان ہے جس نے ہفتہ کے روز آسٹریلیا کے خلاف ایک اننگ میں 36 رن بنائے اور محمد شامی ریٹائرڈہرٹ ہوئے جس کی وجہ سے ٹیم انڈیاکی اننگز کو ختم سمجھا گیا۔

ہندستانی اننگ میں ، کوئی بھی بلے باز دو ہندسے تک نہیں پہنچ سکا اور یہ بھی ایک ریکارڈہی ہے۔ ٹیسٹ کی تاریخ میں اس سے پہلے ایسا محض ایک بار ہوا ہے۔

Team India score fourth lowest in Test Match History

Recommended