مرکز کی طرف سے دیہی علاقوں میں کورونا وائرس سے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے رہنما خطوط جاری
مرکز نے دیہی علاقوں میں کووڈ-19 کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ صحت کے مرکزی سیکریٹری راجیش بھوشن نے نیتی آیوگ کے صحت سے متعلق ممبر ڈاکٹر وی کے پال کے ہمراہ کل تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی ویڈیو کانفرنس کی صدارت کی۔
میٹنگ میں کووڈ-19 کے موثر کلینیکل علاج کے ساتھ دیہی، شہری علاقوں کے آس پاس اور قبائلی علاقوں میں کووڈ-19 کی روک تھاماور اس کے علاج سے متعلق معاملے پر توجہ دی گئی۔ نیز میٹنگ میںBlackMucormycosis Fungi پر بھی توجہ دی گئی، ریاستوں میں ایسے معاملات کی تعداد میں اضافہ دیکھنےمیں آرہا ہے۔
دونوں نے ریاستوں سے اپیل کی کہ وہ صورت حال سے نمٹنے کےلیے کمیونٹی پر مبنی اور ابتدائی صحت مراکز کی خدمات کو یقینی بنائیں اور میڈیکل افسروں، بلاک لیول کے نوڈل افسروں پر اس معاملے کے تئیں سنجیدہ ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔