Urdu News

مرکزی حکومت 50,000 میٹرک ٹن آکسیجن درآمد کرنے جارہی ہے: وزارت صحت

مرکزی حکومت 50,000 میٹرک ٹن آکسیجن درآمد کرنے جارہی ہے: وزارت صحت

مرکزی حکومت 50,000 میٹرک ٹن آکسیجن درآمد کرنے جارہی ہے: وزارت صحت

نئی دہلی ، 22اپریل (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں خصوصاً دہلی کے اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی پر ، سیکریٹری صحت راجیش بھوشن نے کہا کہ ملک میں ساڑھے سات ہزار میٹرک ٹن آکسیجن پیدا ہوتی ہے۔ اس میں سے 6,660 میٹرک ٹن ریاستوں کو دیئے جارہے ہیں۔ فی الحال ، مرکزی حکومت 50,000 میٹرک ٹن آکسیجن درآمد کرنے جا رہی ہے۔

بدھ کے روز پریس کانفرنس کے دوران ، صحت کے سکریٹری راجیش بھوشن نے ریاستوں سے درخواست کی کہ وہ آکسیجن کو ضائع نہ ہونے دیں۔ بھوشن نے کہا کہ بڑھتے ہوئے مریضوں کے پیش نظر مرکزی حکومت 50,000 میٹرک ٹن آکسیجن درآمد کرنے جا رہی ہے۔ اس کے لئے ٹینڈر کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ، آکسیجن کی فراہمی بڑھانے کے لئے اسپتالوں میں پریشر سوئنگ ایڈجسٹمنٹ (پی ایس اے) پلانٹ لگائے جارہے ہیں۔ملک کے 162 اسپتالوں میں سے 33 اسپتالوں میں پلانٹ لگا دیئے گئے ہیں۔ جلد ہی 70 سے زائد اسپتالوں میں پلانٹ لگا دیئے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ آکسیجن کی فراہمی بلا تعطل جاری رکھنے کے لیے 24 گھنٹوں کا کنٹرول روم بنایا گیا ہے ، تاکہ اس کی فراہمی اسپتالوں میں پہنچائی جاسکے۔ آکسیجن کے استعمال کے لیے بہتر انتظام کی ضرورت ہے۔

مرکزی حکومت  دہلی کا آکسیجن  کوٹا بڑھائے : منیش سسودیا

دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے مرکزی حکومت سے دہلی میں آکسیجن کوٹہ بڑھانے کی درخواست کی ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا ہے کہ 'مرکزی حکومت کو یہ یقینی بنانا چاہئے کہآکسیجن بغیر کسی رکاوٹ کے دہلی پہنچ جائے۔'

دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے  بدھ کے روز پریس کانفرنس کے دوران اس کا اعتراف کیا کہ دہلی کے اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی کی دو اہم وجوہات ہیں۔ اول ، دہلی اپنی آکسیجن نہیں بناتا ہے۔ دوسرا ، دہلی کواپنے کوٹہ  کے آکسیجن نہیں مل پا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں مرکزی حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ دہلی  کے آکسیجن کوٹہ کو بڑھایا جائے۔ کرونا کے دوران ، یہ صورت حال اور سنگین ہوگئی کیوں کہ دہلی میں آکسیجن کے مطالبے میں اچانک اضافہ ہوا ہے۔'

سسودیا نے مزید کہا کہ 'کئی اسپتالوں میں دہلی کے لئے روانہ ہوائے ٹینکر نہیں پہنچ پا رہے ہیں۔ جیسا کہ آج ہوا ، دہلی کا ٹینکر فرید آباد میں روک دیا گیا۔ کل مودی نگر سے دہلی آنے میں  ٹینکر کو پریشانی ہوئی تھی۔ جب مرکزی حکومت کے وزیر نے مداخلت کی تب آکسیجن ہم تک پہنچ سکی ۔ ہم مرکزی حکومت سے بھی گزارش کرتے ہیں کہ وہ یہ یقینی بنائے کہ ہمارا کوٹہ ہم تک پہنچ جائے۔

Recommended