Urdu News

پینتالیس سال سے زیادہ عمر کے سبھی لوگوں کے لیے کووڈ سے بچاؤ کا ٹیکہ لگانے کا عمل آج سے شروع

پینتالیس سال سے زیادہ عمر کے سبھی لوگوں کے لیے کووڈ سے بچاؤ کا ٹیکہ لگانے کا عمل آج سے شروع


پینتالیس سال سے زیادہ عمر کے سبھی لوگوں کے لیے کووڈ سے بچاؤ کا ٹیکہ لگانے کا عمل آج سے شروع

آج سے 45 سال سے اوپر کے سبھی لوگ کووڈ اُنیس سے بچاؤ کا ٹیکہ لگوا سکتے ہیں، چاہے اُنہیں پہلے سے کوئی بیماری ہو یا نہ ہو۔ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ جو لوگ یکم جنوری 1977 سے پہلے پیدا ہوئے ہیں وہ اس زمرے میں آتے ہیں۔

45 سال اور اس سے زیادہ عمر کے تمام افراد ٹیکہ کاری کی بکنگ کے لیےCoWINسسٹم پر اپنا اندراج کراسکتے ہیں۔ ایسے افراد کے لیےOnsite رجسٹریشن کی بھی اجازت ہوگی۔ لوگ کوئی بھی شناختی کارڈ لے کرOnsite رجسٹریشن کے لیے سہ پہر تین بجے کے بعد اپنے نزدیکی ٹیکہ کاری مرکز میں جاسکتے ہیں۔

 اگر کوئی شخصCoWIN پر ٹیکہ کاری کے لئے آن لائن اپوائنمنٹ لے چکا ہے تب اُسے پرائیوٹ یا سرکاری اسپتالوں میں مزید کسی اپوائنمنٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر کوئی اسپتال ٹیکہ کاری کے لیے ان رہنما خطوط پر عمل نہیں کرتا ہے تو لوگ ٹول فری نمبر ایک۔صفر۔سات۔پانچ پر اپنی شکایت درج کراسکتے ہیں۔

ماہرین نے لوگوں سے ٹیکہ لگوانے کی اپیل کی ہے۔ نیتی آیوگ کے رکن اور نیشنل کووڈ ٹاسک فورس کے چیئرمین ڈاکٹر وی کے پال نے 45 سال سے زیادہ کی عمر والے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بغیر کسی پس وپیش کے ٹیکے لگوائیں۔

مرکز نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کہا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ٹیکے کا ضیاع ایک فیصد سے بھی کم ہو۔ ریاستوں سے اس بات کو بھی یقینی بنانے کے لئے کہا گیا ہے کہ وہ ویکسین کی ایکسپرائری کی مدت سے بچنے کے لیے دستیاب اسٹاک کا بروقت استعمال کریں۔ 

صحت کے مرکزی سکریٹری راجیش بھوشن نے تمام ریاستوں اور مرکز کے انتظام والے علاقوں کے ساتھ کووڈ اُنیس سے بچاؤ کے لئے ٹیکہ کاری مہم اور تیاریوں کے تعلق سے ایک جائزہ میٹنگ منعقد کی۔

Recommended