ہاسپیٹل میں داخلے کے لیے کورونا رپورٹ مثبت ہونا ضروری نہیں
صحت کی وزارت نے مختلف زمروں کی کووڈ سہولیات میں مریضوں کے داخلے کے لیے قومی پالیسی پر نظرثانی کی۔صحت کی وزارت نے مختلف زمروں کی کووڈ سہولیات میں وائرس کے مریضوں کے داخلے کے لیے قومی پالیسی پر نظر ثانی کی ہے۔ مریضوں پر مرکوز اِس اقدام کا مقصد کووڈ انیس سے متاثرہ مریضوں کے تیز تر، موثراور جامع علاج کو یقینی بنانا ہے۔
ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو جاری ہدایت کے مطابق کووڈ سے متعلق حفظان صحت کے مرکز نے داخلے کےلئے کووڈ انیس وائرس کے ٹیسٹ کا مثبت ہونا ضروری نہیں ہے۔ کسی بھی مریض کو کسی حال میں خدمات فراہم کرنے سے انکار نہیں کیا جائے گا۔
اِس میں آکسیجن یا ضروری دوائیں دینا شامل ہے چاہے اِس مریض کا تعلق کسی دوسری شہر سے ہو۔ کسی بھی مریض کو اِس بنیاد پر داخل کرنے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ وہ ایسا کوئی جائز شناخت نامہ پیش نہیں کرسکا ہے جس سے پتہ چلتا ہو کہ اُس مریض کا تعلق اسی شہر سے ہے جہاں یہ اسپتال قائم ہے۔
اسپتال میں داخلہ ضرورت کی بنیاد پر ہونا چاہیے۔اس بات کو بھی یقینی بنانا چاہیے کہ اسپتال میں ایسے افراد داخل نہ کئے جائیں جنہیں اسپتال میں داخلے کے ساتھ علاج کی ضررت نہیں ہے۔اس کے علاوہ مریض کو ڈسچارج کرنے کی نظر ثانی شدہ پالیسی کے مطابق ہی چھٹی دی جانی چاہیے۔