ٹی-20کرکٹ میں گزشتہ12میچوں میں ہندستانی کرکٹ ٹیم کی پہلی شکست

نئی دہلی،9،دسمبر(انڈیا نیرٹیو)

وراٹ کوہلی کی قیادت والی ٹیم انڈیا آسٹریلیا کے خلاف ٹی-20 سیریز میں کلین سوئپ کرنے سے محروم رہ گئی۔ منگل کو ہندستان کو میزبان کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی-20 میچ میں 12 رنوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ٹی-20 کرکٹ میں گزشتہ 12 میچوں میں یہ ہندوستان کی پہلی شکست ہے۔ گزشتہ شکست گزشتہ سال دسمبر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اسے ملی تھی۔

وہیں گھر کے باہر بھی 11 ٹی-20 میچوں میں یہ اس کی پہلی شکست ہے۔ گزشتہ بار ہندوستان کو فروری میں ہیملٹن کے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

حالاں کہ ہندستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی-20 سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی ہے۔ میزبان نے 187 رنوں کا ہدف دیا تھا، جواب میں ٹیم انڈیا 174 رن ہی بناسکی۔