Urdu News

حکومت نے 18 سال سے زیادہ عمر کے تمام لوگوں کو کووڈ اُنیس ٹیکہ لگانے کی اجازت دی

حکومت نے 18 سال سے زیادہ عمر کے تمام لوگوں کو کووڈ اُنیس ٹیکہ لگانے کی اجازت دی

حکومت نے 18 سال سے زیادہ عمر کے تمام لوگوں کو کووڈ اُنیس ٹیکہ لگانے کی اجازت دی

اب پہلی مئی سے 18 سال یا اس سے زیادہ کی عمر کے ہر شخص کو کووڈ۔اُنیس کا ٹیکہ لگایا جائے گا۔ مرکزی حکومت نے کل کووڈ۔اُنیس ٹیکہ کاری کی تیسرے مرحلے کی حکمت عملی میں ٹیکہ کاری میں تیزی لانے کا اعلان کیا۔ اِس کا فیصلہ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں ایک میٹنگ میں کیا گیا۔ 

اِس مرحلے میں ٹیکہ کاری پہلے کی طرح ٹیکہ کاری کے سرکاری مرکزوں میں حفظانِ صحت کے ورکروں، صف اوّل کے ورکروں اور 45 سال سے زیادہ عمر والے افراد سمیت تمام اہل لوگوں کو مفت ٹیکے لگائے جائیں گے۔ اِس مرحلے کے دوران ویکسین بنانے والی کمپنیاں اپنی ماہانہ پیداوار کے 50 فیصد ٹیکے مرکزی حکومت کو سپلائی کریں گی اور وہ باقی 50 فیصد ٹیکے ریاستی حکومتوں یا کھُلی مارکیٹ میں فروخت کرنے کے لیے آزاد ہوں گی۔

ویکسین بنانے والوں کو ویکسین کی قیمت پہلے سے طے کرنی ہوگی اور اِس قیمت پر یہ ویکسین ریاستی حکومتوں اور کھلے بازار میں دستیاب ہوگی۔ پرائیویٹ اسپتالوں کو کووڈ۔اُنیس ویکسین کی سپلائی مارکیٹ کے لیے دستیاب 50 فیصد سپلائی سے خرید کر حاصل کرنی ہوگی۔ 

میٹنگ کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت ایک سال سے زیادہ مدت سے سخت محنت کررہی ہے کہ اِس بات کو یقینی بنایا جائے، کہ زیادہ سے زیادہ بھارتی شہریوں کو کم سے کم وقت میں ویکسین مل سکے۔ انھوں نے مزید کہا کہ بھارت میں لوگوں کی ٹیکہ کاری دنیا میں سب سے تیز رفتار سے کی جارہی ہے اور ملک اور زیادہ تیزی کے ساتھ ٹیکہ کاری کو جاری  رکھے گا۔ 

مرکزی حکومت، اپنے حصے کی ویکسین سے انفیکشن کے پھیلنے کی رفتار اور تعداد کی بنیاد پر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ویکسین مختص کرے گی۔ یہ تمام ٹیکہ کاری، ٹیکہ کاری کے قومی پروگرام کے طور پر کی جائے گی۔

Recommended