Urdu News

حکومت کورونا وبا کے بڑھتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیےتیار: ڈاکٹر ہرش وردھن

@drharshvardhan

حکومت کورونا وبا کے بڑھتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیےتیار: ڈاکٹر ہرش وردھن

صحت و خاندانی بہبود کے وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے قوم کو پھر یقین دلایا ہے کہ حکومت کووڈ عالمی وبا کے بڑھتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ حالاں کہ  ملک میں کووڈ کے کیسوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل آکسیجن اور وینٹیلٹرس جیسی لازمی اشیا کی کوئی کمی نہیں ہے اور حکومت لگاتار اپنے طبی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط اور وسیع کررہی ہے۔

 وزیر موصوف ریاست کے وزرائے صحت کے ساتھ کل ایک میٹنگ کریں گے، جہاں کووڈ کے کیسوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ ڈاکٹر ہرشن وردھن نے آج نئی دلّی کے ایمس ٹراما سینٹر سہولت کا دورہ کیا۔ وزیر موصوف اگلے چند روز میں حفظان صحت کی مختلف سہولتوں کا بھی دورہ کریں گے تاکہ کووڈ کے بڑھتے ہوئے معاملوں کے پیش نظر سہولتوں میں مزید اضافہ کیاجاسکے اور اُن کا جائزہ لیا جاسکے۔ 

انہوں نے کہا کہ بھارت پچھلے سال کے مقابلے اِس مرتبہ کووڈ کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے بہتر طور پر تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ انیس کے مناسب برتاﺅکے تئیں عوام کی تساہلی اور لاپروائی کی وجہ سے کووڈ کے کیسوں میں اچانک اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کووڈ کے مناسب برتاﺅپر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

Recommended