Urdu News

کورونا وائرس سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد ایک دن میں سب سے زیادہ

کورونا وائرس سے شفا یاب

کورونا وائرس سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد ایک دن میں سب سے زیادہ

نئی دہلی ، 8 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں گزشتہ دو دن سے کورونا وائرس کے انفیکشن کے یومیہ کیسوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور کئی دن بعد ، متاثرہ لوگوں کی تعداد پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران صحت یاب ہونے والے افراد سے زیادہ تھی ۔

دریں اثنا بدھ کے روز کورونا کے خلاف 33 لاکھ 81 ہزار 671 افراد کوٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 36 کروڑ 48 لاکھ 47 ہزار 549 افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 45،892 نئے کیسوں کی آمد کے ساتھ ہی ، متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ سات لاکھ نو ہزار 557 ہوگئی ہے۔ اس دوران 44 ہزار 291 مریضوں کی شفا یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی کل تعداد دو کروڑ 98 لاکھ 43 ہزار 825 ہوگئی ہے۔ فعال معاملات 784 اضافے سے چار لاکھ 60 ہزار 704 ہوگئے ہیں۔ اسی عرصہ میں 817 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد چار لاکھ پانچ ہزار 028 ہوگئی ہے۔

ملک میں سرگرم کیسوں کی شرح کم ہوکر 1.50 فیصد ، بحالی کی شرح 97.18 فیصد اور اموات کی شرح 1.32 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں فعال معاملات میں 333 کا اضافہ ہونے کے بعد مہاراشٹر میں یہ تعداد بڑھ کر 117869 ہوگئی ہے۔ دریں اثنا ، ریاست میں 8899 مریضوں کی شفا یابی کے بعد ، کورونا سے پاک لوگوں کی تعداد بڑھ کر 5881167 ہوگئی ہے ، جب کہ 326 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد 123857 ہوگئی ہے۔

واضح ہو کہ  بدھ کے روز کورونا کے خلاف 33 لاکھ 81 ہزار 671 افراد کوٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 36 کروڑ 48 لاکھ 47 ہزار 549 افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ ٹیکہ کاری مہم میں لوگ بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں، کورونا کے خلاف جنگ کا واحد راستہ ویکسی نیشن ہے۔ ویکسی نیشن سے ہی کورونا کی لہر میں کمی آئے گی۔ ویکسی نیشن تک رسائی کے لیے مرکزی اور ریاستی حکومتیں ہر ممکن کوشش کر رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ ٹیکہ کاری کے عمل کو مضبوط کیا جائے۔

Recommended