Urdu News

وزارت داخلہ نے یکم اپریل سے کووڈ-19 کی موثر روک تھام کے لیے رہنما خطوط جاری کیا

وزارت داخلہ نے یکم اپریل سے کووڈ-19 کی موثر روک تھام کے لیے رہنما خطوط جاری کیا

صحت کی مرکزی وزارت نے ریاستوں کو لکھا ہے کہ وہ کووڈ-19 ویکسین مہم میں 45سال اور اس سے زیادہ عمر کو شامل کرکے، اِسے توسیع دینے کے لیے ضروری اقدامات کریں۔ صحت کے مرکزی سکریٹری راجیش بھوشن نے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے چیف سکریٹریز اور ایڈمنسٹریٹرز کو لکھا ہے کہ وہ اِس سلسلے میں متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کریں۔

انہوں نے کہاکہ انہیں ٹیکہ کاری کے کام میں اِس توسیع کی معلومات بڑے پیمانے پر پھیلانے کو یقینی بنانا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ کووڈ-19 ویکسین مرکزوں کی صلاحیت کے زیادہ سے زیادہ استعمال اور ویکسین کے، کم سے کم ضائع ہونے پر خصوصی توجہ دی جانی چاہیے۔ جناب بھوشن نے کہاکہ کووڈ-19 کی روک تھام کے لیے، ٹیکہ کاری سے متعلق ماہرین کا قومی گروپNEGVAC، دستیاب سائنسی شواہد کی بنیاد پر کووڈ-19ٹیکہ کاری مہم کے سبھی پہلوؤں کے سلسلے میں رہنمائی فراہم کر رہا ہے۔

NEGVACکی سفارش کی بنیاد پر بھارتی حکومت نے ایک خاص عمر کے گروپ کو ترجیح دیتے ہوئے ٹیکہ کاری مہم کو توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس میں یکم اپریل 2021 سے کووڈ-19 ٹیکہ کاری کیلئے 45 سال اور اُس سے زیادہ کے سبھی افراد کو شامل کیا گیاہے۔ انہوں نے کہاکہ اب 45 سال سے اُنسٹھ سال کے لوگوں کو کئی بیماریوں کا شکار ہونے سے متعلق کسی سر ٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

CoWINسافٹ ویئر میں بھی ترمیم کی جارہی ہے تاکہ آن لائن رجسٹریشن، آن سائٹ رجسٹریشن یا ٹیکہ کاری کے وقت کئی بیماریوں سے متعلق سر ٹیفکیٹ اپلوڈ کرتے ہوئے کئی بیماریوں کی تصدیق کی ضرورت ختم کی جاسکے۔CoWINپر رجسٹریشن، یکم اپریل 2021 سے شروع ہوگا۔ 

Recommended