Urdu News

کووڈ راحت امداد کے بارے میں اپ ڈیٹ

برطانیہ واقع برٹش آکسیجن کمپنی سے موصول ہوئے 150 آکسیجن سلینڈروں کو ہندستانی فضائی فوج کے ذریعہ آج صبح پٹنہ ایئرپورٹ پہنچایا گیا ۔

 

 

نئی دہلی، 14مئی 2021/ موجودہ دور میں جاری کووڈ-19 کا ’جامع حکومت‘ کے نظریے کے ساتھ مقابلہ کرنے کے مقصد سے  انفیکشن کے  معاملوں میں آئے زبردست اضافے سے لڑنے میں اپنی کوششوں کو مضبوطی دینے کے لئے حکومت ہند 27 اپریل 2021 کو مختلف ممالک/تنظیموں  کی جانب سے بین الاقوامی اپیل  اور امداد کے طور پر کووڈ-19 سے وابستہ طبی راحت سامان اور  آلات حاصل کررہی ہے۔ حکومت ہند کی مختلف وزارتوں/محکموں نے  ایک سہل  اور منظم نظام کے ذریعہ  عالمی برداری کی جانب سے  آنے والی امداد کو ریاستوں اور مرکز کے  زیر انتظام  علاقوں میں  تیزی سے تقسیم کرنے کے لئے بغیر رکاوٹ  تعاون کیا ہے۔

مورخہ 27 اپریل 2021 سے لے کر 13 مئی 2021 کے درمیان کل ملاکر  10796 آکیسجن کنسنٹریٹر،  12269  آکسیجن سلینڈر،  19 آکیسجن پروڈکشن پلانٹ ، 6497 وینٹی لیٹر  / بائی پیپ، 4.2  لاکھ ریمیڈیسور کی خوراکیں  ہوائی  اور سڑک راستوں کے ذریعہ تقسیم بھیجی جاچکی ہیں۔

انڈونیشیا،  لکزمبرگ،  عمان،  جنوبی کوریا،  برطانیہ،   یو ایس آئی ایس پی ایف ، فن لینڈر اوریونان سے   12/13 مئی 2021  کو موصول ہوئی اہم کھیپوں میں درج ذیل شامل ہیں:

  • آکیسجن  کنسنٹریٹر:1506
  • آکیسجن سلینڈر :434
  • وینٹی لینٹر/بائی پیپ/سی پیپ:58

حاصل کردہ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور  اور تنظیموں کو کارگر فوری تقسیم اور منظم تقسیم کی ایک  مسلسل مہم  جاری ہے۔  مرکزی   وزارت صحت  باقاعدہ طور سے  اس کی  وسیع نگرانی  کررہی ہے۔ عطیہ ، امداد  اور گرانٹ کے طور پر بیرون ممالک سے آنے والے   کووڈ راحت سامان   کی وصولی اور تقسیم   کے لئے مرکزی وزارت صحت نے  ایک وقف   کوآر

ڈی نیشن سیل   بنایا گیاہے  ۔  اس سیل سے 26 اپریل  2021 سے کام کرنا شروع کردیا ہے۔  2 مئی  2021 سے  وزارت صحت کے ذریعہ  ایک اسٹینڈر آپریشن پروسیز  تیار  اور نافذ کیا گیا ہے۔

 

Recommended