Urdu News

اومیکرون پر مرکزی حکومت کی ہدایات پر عمل کرے مہاراشٹر حکومت

اومیکرون پر مرکزی حکومت کی ہدایات پر عمل کرے مہاراشٹر حکومت

مرکزی صحت سکریٹری راجیش بھوشن نے مہاراشٹر کے ایڈیشنل چیف سکریٹری کو لکھا خط

کورونا کے نئے ویریئنٹ اومیکرون کے مدنظر مہاراشٹر حکومت کے ذریعہ جاری کردہ رہنما خطوط پرمرکزی حکومت نے ناراضگی ظاہر کی ہے۔ مرکزی حکومت نے مہاراشٹر حکومت سے کہا ہے کہ وہ اپنے قوانین خود نہ بنائے۔اس سلسلے میں بدھ کو مرکزی صحت سکریٹری راجیش بھوشن نے مہاراشٹر کے ایڈیشنل ہیلتھ سکریٹری ڈاکٹر پروین کمار ویاس کو ایک خط لکھا ہے جس میں ان سے مرکزی حکومت کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط کے ساتھ ہم آہنگی بنانے کو کہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مسافروں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ان ہدایات کو عام کریں۔

مہاراشٹر حکومت نے بیرون ملک سے آنے والے تمام لوگوں کے لیے آرٹی پی سی آر ٹیسٹ کو لازمی قرار دیا ہے۔ اس کے ساتھ رپورٹ منفی آنے پر بھی مسافروں کے لئے14دنوں تک کورنٹین میں رہنا لازمی کردیا ہے۔ اس کے ساتھ نئے ضابطوں کے مطابق کسی بھی ریاست سے مہاراشٹر آنے والے لوگوں کے لئے 48گھنٹے پہلے آرٹی پی سی آر کی رپورٹ لازمی کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ایک دسمبر سے اومیکرون متاثرہ سبھی ممالک سے آنے والے مسافروں کی آرٹی پی سی آر جانچ لازمی کردی گئی ہے۔

Recommended