Urdu News

آیوش کی وزارت نے کووڈ مریضوں کے لیے مختلف مراکز کا قیام

@moayush

آیوش کی وزارت نے کووڈ مریضوں کے لیے مختلف مراکز کا قیام

آیوش کی وزارت نے کووڈ مریضوں کے لیے آیوش 64 کی مفت تقسیم کے مقصد سے مزید سات مرکز شروع کیا ہے۔حکومت نے کہا ہے کہ جن لوگوں میں کووڈ علامات نہیں ہیں، یا جن میں ہلکی علامات ہیں اور جن میں اوسط درجے کی علامات ہیں، اُنہیں آج سے آیوش64- دوا تقسیم کرنے کے لیے، دلی میں مزید سات مرکز کھولے جائیں گے۔ آیوش کی وزارت نے کہا کہ جو کووڈ اُنیس مریض، گھر میں ہی الگ تھلگ ہیں، یا وہ، جو کچھ سرکاری مرکزوں میں الگ تھلگ ہیں، اِس پہل کا فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ وزارت نے بتایا کہ اُس نے پچھلے سنیچر سے دلی میں کئی جگہوں پر آیوش64- مفت تقسیم کی ہے۔ 

یہ سات مراکز جہاں آیوش64- دستیاب رہے گی، وہ ہیں، آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید، سریتا وہار،  مرار جی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگ، اشوک روڈ، ریجنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن، جامعہ نگر، اوکھلا،یونانی میڈیکل سنٹر، صفدر جنگ ہاسپٹل، یونانی اسپیشلٹی کلینک، ڈاکٹر ایم اے انصاری ہیلتھ سینٹر، جامعہ ملیہ اسلامیہ، سنٹرل آیوروید ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، پنجابی باغ اور سنٹرل کونسل فار ریسرچ اِن یوگ اینڈ نیچرو پیتھی، جنک پوری۔

روہنی کے سیکٹر انیس میں نیچروپیتھی ہاسپٹل آفCCRYN بھی، بدھ سے آیوش۔64 ، مفت تقسیم کرنا شروع کرے گا۔ 

وزارت نے کہا کہ مریض یا اُن کے نمائندگان ، مریض کیRT PCR متاثرہ رپورٹ اور آدھار کارڈ کی ہارڈ یا سافٹ کاپی دکھا کر، آیوش۔64 گولیوں کا مفت پیک حاصل کرسکتے ہیں۔ اِس کے علاوہGPOکمپلیکس میں آیوش بھون کے استقبالیہ میں, فروخت کےلئے ایک کاﺅنٹر بھی قائم کیا گیا ہے جہاں آیوش۔64اور آیورکشا، دونوں ہی کٹس دستیاب ہوں گی۔

Recommended