Urdu News

آیوروید کے قومی دن 2021 کا مرکزی خیال: ’پوشن کے لئے آیوروید

جناب سربانند سونووال ڈبرو گڑھ میں بین الاقوامی اولمپک ڈے کی تقریبات میں شامل ہوئے

 نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید، جے پور نے چھٹے آیوروید کا قومی دن منانے کے لئے مرکزی خیال ‘پوشن کے لئے آیوروید’ کی مناسبت سے ایک دو روزہ پروگرام کی میزبانی کی تاکہ صحت اور شفایابی کے آیورویدک اصولوں کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔ پروگرام کا آغاز دھنونتری پوجن سے ہوا۔ ہندوستان روایتی ادویات کا عالمی مرکز بننے کی کوشش کر رہا ہے اور آیوش کے میدان میں ترقی کے لئے ریاستوں اور مرکزی حکومت کے درمیان تعاون بڑھ رہا ہے۔

پروگرام کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے ہماچل پردیش کے پنچکولہ کے این آئی اے کے سیٹلائٹ سینٹر کے بنیادی ڈھانچے کی توسیع کے لئے 260 کروڑ روپے جاری کرنے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر آیوش، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے کہا کہ ‘‘آیوروید عام لوگوں میں بیماریوں سے پاک، صحت مند اور طویل زندگی جسمانی اور ذہنی دونوں گزارنے کی ضرورت اور اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ صحت مند طرز زندگی کو برقرار رکھنے میں آیوروید کی صلاحیت اور ہندوستان میں یہ کس طرح غیر متعدی بیماریوں کے بوجھ کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، کافی اہم ہے۔ آیوروید کے علاج کی طاقت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی فوری ضرورت ہے کیونکہ ہندوستان کے پاس پودوں پر مبنی دوائیوں کے ساتھ ساتھ آیوروید شاشتر پر عمل کرنے کی ایک قدیم شاندار تاریخ ہے۔ این آئی اے کی شاندار کامیابیوں کو دیکھتے ہوئے آیوش کی وزارت نے پنچکولہ میں این آئی اے کے بنیادی ڈھانچے کو وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ این آئی اے کو 260 کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں اور امید ہے کہ این آئی اے آیوروید کے عمل کو عالمی سطح پر شاندار کرے گی’’

Recommended