Urdu News

کورونا مریضوں کی شفا یابی کی قومی شرح 90 فیصد ہوئی

@MoHFW_INDIA

کورونا  مریضوں کی شفا یابی   کی قومی شرح 90 فیصد ہوئی

صحت کی مرکزی وزارت نے کہا ہے کہ ملک میں گزشتہ 20 دنوں سے کووڈ انیس کے نئے معاملوں میں روزانہ کمی آرہی ہے۔میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے صحت کی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری لَو اگروال نے کہا کہ سات مئی کو چار لاکھ 14 ہزار سے زیادہ معاملوں کی خبر ملی تھی ، جو اب کم ہوکر تقریباً دو لاکھ گیارہ ہزار رہ گئی ہے۔ 

جناب اگروال نے کہا کہ صحت یابی کی شرح بہتر ہوکر 90 فیصد ہوگئی ہے جب کہ تین مئی کو یہ شرح 81 اعشاریہ آٹھ فیصد تھی۔ایک سوال کے جواب میں جناب اگروال نے وضاحت کی کہ کووڈ کیسوں اور اموات کے بارے میں انداز سے، بالکل بے بنیاد اور غلط ہیں۔

بریفنگ کے دوران نیتی آیوگ کے ممبر ڈاکٹر وی کے پول نے کہا کہ عالمی وبا کی دوسری لہر ملک کے زیادہ تر حصوں میں تھم رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زیرِ علاج مریضوں اور وائرس کا شکار ہونے والے لوگوں کی تعداد کم ہورہی ہے ۔

Recommended